src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اسلام میں نکاح کو آسان اور زنا کو کو حرام قرار دیا گیا :- قاری شفیق الرحمن قاسمی . جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے جمعہ کی نماز سے پہلے مساجد میں خطاب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 7 مارچ، 2021

اسلام میں نکاح کو آسان اور زنا کو کو حرام قرار دیا گیا :- قاری شفیق الرحمن قاسمی . جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے جمعہ کی نماز سے پہلے مساجد میں خطاب

اسلام میں نکاح کو آسان اور زنا کو کو حرام قرار دیا گیا :- قاری شفیق الرحمن قاسمی

جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے جمعہ کی نماز سے پہلے مساجد میں خطاب


پونے  (پریس ریلیز) جمعیتہ علماء ضلع پونے کے صدرحافظ محمد کفایت اللہ کی اپیل پر پونے کی اکثر مساجد میں جہیز،ارتداد اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی نشے کی لت کے عنوان سے جمعہ کے روز نماز سے پہلے خطاب کا اہتمام کیا گیا تھا.  اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شہر میرٹھ کی مشہور و معروف شخصیت خطیب شہر میرٹھ و مہتمم جامعہ مدنیہ میرٹھ مولانا قاری شفیق الرحمان قاسمی نے پونے کی کلوڑ بستی میں  مسجد عمر فاروق میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ رب العزت نے نکاح کو آسان بنایا ہے اور اس کے لئے تمام سہولتیں فراہم کی ہے اللہ تعالی  نے  نماز، روزہ، زکوۃ اور حج  ایسی تمام چیزوں پر شرط رکھی ہے  لیکن نکاح کے لیے کوئی شرط نہیں ہے، مولانا موصوف نے مزید کہا  کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کو بہت آسان کر کے گئے  ہے اور آج ہمارے یہاں شادی مشکل ہو گئی  ہے اور زنا آسان ہوگیا ہے جبکہ شریعت نے  نکاح کو آسان اور زنا کو مشکل ترین  بنایا ہے، قرآن مجید میں صاف صاف ارشاد فرمایا گیا ہے زنا کے قریب مت چلے جانا بد ترین گناہ ہے زنا، زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والے مرد کے لیے زمین بد دعا کرتی ہے اس لیے آج معاشرے میں اصلاح کے لئے سب سے زیادہ نکاح کو عام اور آسان بنانے کی ضرورت ہے، قاری مبشر احمد کارگزار صدر جمیعۃ علماء ضلع پونے نے مسلم جماعت مسجد میں کہا کہ نکاح  میں لڑکی والوں کے یہاں دعوت و طعام  کے نظام کو ختم کرنا یہ وقت کی اہم ضرورت ہے، دعوت کا حکم صرف ولیمہ یعنی لڑکے والوں کے لئے ہے اور ساتھ ساتھ  بارات کو بھی ختم کرنا چاہیے کیونکہ عربی زبان میں بارات کوئی لفظ نہیں ہے اور تیسری بات نکاح کو مسجد میں کرنے کا اہتمام کیا جائے جب یہ تین چیزوں پر عمل ہوگا تو گناہوں اور خرافات سے بچنا بہت آسان ہوگا اور جہیز جیسی لعنت سے بھی چھٹکارا مل جائے گا، مولانا محمد عالم انصاری  مدرسہ اشاعت العلوم  کا سر واڑی نے بھی جہیز اور نشے کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار فرمایا، اسی طرح اصلاح معاشرہ کے عنوان سے مولانا محمد عاقل مظاہری  نے راج بھون مسجد یونیورسٹی کیمپس پونے میں، مولانا جہانگیر قاسمی نے مسجد عمر فاروق کلوڑ ، مولانا جاوید ندوی نے مسجد انس کلس وشرانت واڑی میں اپنے خیالات کا اظہار فرمایا، اسی طرح پونے میں دیگر مسجدوں میں ان باتوں پر تقاریر کا اہتمام کیا جا رہا ہے ساتھ ہی اصلاح معاشرہ کے عنوان سے جمعیۃعلماء ضلع پونے کی جانب سے ایڈوکیٹ سمیر شیخ صدر اصلاح معاشرہ کمیٹی ضلع پونے ،حاجی محمد غوث شریف, مولانا محمد آصف, مولانا محمد ظفر قاسمی, حافظ عبدالقادر, محمد حبیب اللہ شیخ (نائب صدر) محمد کوثر شیخ‌‌ (نائب صدر), مقصود انعامدار، حاجی رئیس احمد گھوڑیکٹ (سیکریٹری), محمد حسین شیخ اور تمام ممبران و عہدیداران مستقل اپنی خدمات انجام  دے رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages