src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں سمیت پورے ناسک ضلع میں کورونا کا قہر جاری, یونین بینک بند کردیا گیا, ملازمین کا کورونا سے متاثر ہونے کا دعوی ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 31 مارچ، 2021

مالیگاؤں سمیت پورے ناسک ضلع میں کورونا کا قہر جاری, یونین بینک بند کردیا گیا, ملازمین کا کورونا سے متاثر ہونے کا دعوی ‏



مالیگاؤں سمیت پورے ناسک ضلع میں کورونا کا قہر جاری, 

یونین بینک بند کردیا گیا, ملازمین کا 

کورونا سے متاثر ہونے کا دعوی 



مالیگاؤں (نامہ نگار) ناسک ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 25 ہزار 190 سے تجاوز کر گئی ہے. سارے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں. ناسک دیہی حلقہ میں 8148 ,ناسک شہر 15233, مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں 1595 اور ضلع ناسک کے باہر کے 214,کورونا مریض زیر علاج ہیں. ناسک کے مضافاتی علاقہ میں 493 , چاندوڑ 557 , سننر , 632 , ڈنڈوری 419 , نپھاڑ 1195, دیولہ 953 , ناند گاؤں 1015 , ایولہ 583 , ترمبکیشور97 , سرگانہ83 , پیٹھ53 , کلون253 , باگلان 878 , اگت پوری 324 کی تعداد میں کورونا متاثرین سامنے آئے ہیں. ناسک ضلع میں اموات کے اعداد و شمار 2351 تک پہنچ گئے ہیں. 
اسی طرح کورونا کے پھیلاؤ کے مدنظر پولیس نے جب سٹانہ کے ایک آئسکریم پارلر کو بند کرنے کی کوشش کی تو پولیس انسپکٹر کرن پاٹل کو دکانداروں نے بری طرح زوکوب کیا. ایسے ہی دگر گوں حالات میں مالیگاؤں شہر کی یونین بینک کے تمام ملازمین کورونا سے متاثربتائے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یونین بینک کو بند کردیا گیا ہے . بینک بند ہونے سے پریشان حال صارفین کا کہنا ہے کہ بینک کے کام چور آفیسران بہانے بازی کرتے ہوئے صارفین کو پریشان کررہے ہیں . اسی طرح مالیگاؤں دیہی حلقہ کے بیشتر علاقوں میں قطار  لگائے افراد نہ صرف کورونا کی جانچ کروا رہے ہیں بلکہ ویکسین کے لئے بھی کوشاں نظر آرہے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اقلیتی علاقہ میں کوئی بھی کورونا جانچ کے لئے سامنے نہیں آرہا ہے . دیکھا یہ بھی گیا ہے کہ مختلف کورونا جانچ سینٹروں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی بڑی تعداد بھی کورونا سے متاثر نظر آرہی ہے. بدلتا موسم بھی کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے. دن میں سخت گرمی اور رات میں ٹھنڈی ہواؤں کے علاوہ ٹھنڈے مشروب کی طلب بھی لوگوں کو سردی زکام میں مبتلا کرکے کورونا کو دعوت دے رہی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages