src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں : بجرنگ واڑی کی عرفیہ صدف کی روزہ حالت میں خودکشی سے سنسنی تین بچوں کی ماں کی مشتبہ خودکشی یا کچھ اور ؟ پولیس تحقیقات میں مصروف ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 31 مارچ، 2021

مالیگاؤں : بجرنگ واڑی کی عرفیہ صدف کی روزہ حالت میں خودکشی سے سنسنی تین بچوں کی ماں کی مشتبہ خودکشی یا کچھ اور ؟ پولیس تحقیقات میں مصروف ‏


  مالیگاؤں : بجرنگ واڑی کی عرفیہ صدف کی  روزہ حالت میں خودکشی سے سنسنی

 تین بچوں کی ماں کی مشتبہ خودکشی یا کچھ اور ؟ پولیس تحقیقات میں مصروف 



مالیگاؤں : آج امت مسلمہ جس انتشار اور تنزلی کا شکار ہے  اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج دختران اسلام  زندگی کو  پر موت کو ترجیح دینے پر مجبور ہو گئی ہیں . گذشتہ ماہ احمد آباد کی عائشہ کی خودکشی کے بعد جیسے خودکشی کا ایک ٹرینڈ چل گیا ہے. جہیز کے لئے سسرال کے ظلم و ستم,  شوہر کی بے اعتنائی نے امت کی بیٹیوں کے صبر کا دامن چھوڑ دیا ہے.  مسجدوں میناروں سے اپنی دینی شناخت کا علمبردار مالیگاؤں شہر جو کہ اصلاح معاشرے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے.  اس شہر میں بھی عائشہ کی خودکشی کے بعد سے درجنوں واقعات منظر عام پر آئے ہیں.  تادم تحریر آج بروز منگل 30 مارچ 2021 کو شہر کے بجرنگ واڑی کی ساکنہ 34 سالہ  عرفیہ صدف رشید اختر کی خودکشی نے دینی شہر کو شرمسار کردیا ہے. اس ضمن میں جب نمائندے نے معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ عرفیہ صدف روزے سے تھی.  اپنے گھر میں عرفیہ صدف نے خود کو آگ کے حوالے کردیا.  جب تک عرفیہ صدف کو بچایا جاتا وہ %90 جھلس چکی تھی.  فورآ سے پیشتر عرفیہ کو علاج معالجہ کے لئے ہاسپٹل لیجایا گیا مگر پولس کو بیان دے کر عرفیہ صدف موت کی آغوش میں سوگئی.  عرفیہ صدف نے پولس کو بیان  دیا کہ اس کے سر میں شدید درد تھا.  جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھالیا .

 
قارئین!  عرفیہ صدف تو خود کو نذر آتش کرکے زندگی کے تمام جھمیلوں سے چھٹکارا پاگئی مگر   ہمیں سوچنے کو کئی سوال چھوڑ گئی.  کیا واقعی عرفیہ کے سر میں اس قدر شدید درد تھا کہ اس نے روزے کی حالت میں موت کو ترجیح دی؟ جب کہ روزہ تو نفس پر قابو پانے کا نام ہے. جو خاتون ایک معمولی سر درد کو برداشت نہ کرسکی اب خودکشی جیسے حرام فعل کے بعد قبر کی اذیتیں کیسے برداشت کرے گی؟ خیر قارئین یہ تو پولس کا کام ہے کہ اس خودکشی کے پیچھے چھپی اصل وجہ کو سامنے لائے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages