اگر لاک ڈاؤن لگانا ہے تو فی گھر ٢٠٠٠٠روپیہ مہینہ دیا جائے. ورنہ لاک ڈاون منظور نہیں(حاجی محمد یوسف نیشنل)
مالیگاوں (نامہ نگار) کل بعد نماز عشاء یہاں کے نیشنل کمپاؤنڈ میں مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس نائب صدر مائناریٹی حاجی یوسف سیٹھ نیشنل نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے لاک ڈاؤن کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ضلع ناسک میں شام سات سے صبح سات بجے تک رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ضلع کی عوام میں بے چینی کا ماحول پایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال بھی لاک ڈاؤن کے چلتے مالیگاوں شہر کی کئی اہم شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں ، اس وقت شہر کے حالات تو سبھی کو معلوم ہیں ، ضلع کے اعلیٰ حکام اپنے طور سے فیصلے لے رہے ہیں ، جس کی وجہ سے غریب عوام کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ آئندہ دنوں مسلمانوں کے تہواروں کی آمد ہے ، اور ایسے میں کورونا اور لاک ڈاؤن کیوں جاگ جاتا ہے؟ اس معاملے میں اعلی حکام کو سوچنے کی ضرورت ہے ۔
حاجی یوسف سیٹھ نیشنل نے مالیگاوں شہر میں گندگی اور میونسپل کارپوریشن کمشنر کی موجودہ کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہاں کے کمشنر مالیگاوں سینٹرل کا دورہ نہیں کرتے ، وہ مالیگاوں شہر میں بڑھ رہی گندگی پر خاموش کیوں ہیں ، شہر میں مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ حاجی یوسف سیٹھ نیشنل نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہیکہ پچھلے لاک ڈاؤن کی گھر پٹی معافی کا ہم نے مطالبہ کیا تھا اور اسے منظور بھی کرلیا گیاتھا لیکن جب بجٹ پیش ہواتو اس میں گھرپٹی معاف نہیں کی گئی. اگر کلکٹر و کمشنر یہ اعلان کررہے ہیں کہ شام سے دکانیں بند کرفیو، لاک ڈاؤن تو ہمارا یہ کہنا ہے کہ آپ لگاییے لاک ڈاون مگر مالیگاؤں شہر کے ہر گھر کو ٢٠٠٠٠ روپیہ مہینہ دیں بجلی بل اور گھر پٹی معاف کیجئے. عوام خود گھر بیٹھ جائیگی. گزشتہ لاک ڈاؤن کی مار سے ابھی تک سنبھلنے نہیں پارہی ہے عوام تو اب پھر سے لاک ڈاون لگا تو عوام کرونا سے نہیں بھکمری سے مرجائیگی. اور موجودہ صورتحال میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ لینا بالکل غلط ہے۔ وہیں انہوں نے مالیگاوں شہر کے سرکاری اسپتالوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاوں کارپوریشن میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی سے یہاں مریض مزید پریشان ہوجاتے ہیں ۔
حاجی محمد یوسف نیشنل نے مہاراشٹر کی عوام سے اور خصوصاً مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کی ہیکہ خوف وہراس میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے. ہمارے لیڈر شرد پوار صاحب نے پچھلے کرونا کال میں ہی کہہ دیا تھا کہ کرونا ملیریا، کے جییسا ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے ہمیں اسکے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی ہوگی. عوام بلکل بھی خوف میں مبتلا نہ ہوں. لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں. شوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ماسک پہنیں. اور افواہوں پر دھیان نہ دیں.
اس موقع پر یہاں اقبال احمد بالے مقادم ، مسعود ممتا، سیف نیوز۔ ڈائریکٹر محمد عرفان ، راجو نیشنل سمیت دیگر افراد شریک تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں