src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مسلم اکثریتی شہروں میں مردود شیطان وسیم رضوی کے خلاف زبردست ناراضگی. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 13 مارچ، 2021

مسلم اکثریتی شہروں میں مردود شیطان وسیم رضوی کے خلاف زبردست ناراضگی.


مسلم اکثریتی شہروں میں  مردود شیطان وسیم رضوی کے خلاف زبردست ناراضگی 

عمائدین شہر کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں ملعون اپنے انجام کو پہنچے گا 

مالیگاؤں (نامہ نگار) پھر ایک بار ایک سیاہ کار و بدباطن نے قران مقدس کی آیتوں پر اعتراض کرتے ہوئے اپنی ذلالت کا ثبوت دیا ہے. یہ بدباطن طویل عرصہ سے سنگھ پریوار کے تلوے چاٹتا رہا ہے اسے شاید چاند مل چوپڑا کا انجام یاد نہیں یا پھر اس خبیث الفطرت کو جین پرکاشن کے عبرت  انجام کی خبر نہیں اور شاید اسی لئے اس سیاہ کار نے قران کی چوبیس آیات کو حذف کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے. تعجب خیز امر یہ ہے کہ شیر خدا کہلانے والے جلیل القدر صحابی حضرت علی پر ایمان کامل رکھنے والے فرقہ کے وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ظاہر کردیا ہے کہ اس کا بھی شمار چاند مل چوپڑا کی اولادوں میں کیا جائے. امت مسلمہ کو ایسی کسی بھی سازش اور پیش قدمی پر ہنگامہ آرائی کی بجائے اپنے ایمان پر راسخ  الایمان رہتے ہوئے عمل پیرا رہنا چاہیے نہ کہ بلا وجہ تحریری شکایت یا اخباری بیان بازی کرنا چاہئے. امت مسلمہ کی یہی خاموشی ایسے شیطان صفت افراد کا منہ توڑ جواب ہوگی اور ان کی تمام تر پیش قدمیاں اپنے آپ ہی بے موت مر جائیں گی. مذکورہ جملوں کا اظہار کرتے ہوئے ضلع دھولیہ جمیعت علماء کے عبدالاحد اسعدی نے مزید کہا کہ ایسے ملعون شخص کے  بیان کو میں مذمت کے قابل بھی نہیں گردانتا بلکہ میری کوشش ہے کہ میں انھیں آیات پر مشتمل ایک کتابچہ مراٹھی زبان میں شائع کرتے ہوئے اسے مراٹھی داں برداران وطن میں مفت تقسیم کردوں کہ یہی اس سیاہ کار کی بدباطنی کا منہ توڑ جواب ہوگا. راشٹریہ مسلم مورچہ کے ضلعی صدر الحاج یوسف الیاس کا کہنا ہے کہ قران خدا کی کتاب ہے. اس کی حفاظت کا ذمہ خود خدا  نے لیا ہے اور میدان حشر بپا ہونے تک اس میں کوئی بھی رد و بدل نہیں ہوگا. وسیم رضوی سے پہلے بھی کئی ملعونوں نے ایسی ناپاک کوششیں کیں ہیں اور تاریخ شاہد ہے کہ ایسے تمام افراد سسک سسک کر دم توڑ گئے. اس کا حشر بھی بالکل وہی ہوگا جو بابری مسجد کی شہادت کے ذمہ دار پی وی نرسہما راؤ کا ہوا تھا یا پھر آوارہ سجدے کی پاداش میں مرتے دم  تک اپاہج بن کر زندگی گزارنا پڑا تھا. اگرچہ آج ہندوستانی مسلمانوں کے لئے حالات سازگار نہیں اس لئے انھیں چاہیے کہ وہ بلا وجہ اشتعال میں نہ آئیں اور کسی بھی طرح کی ہنگامہ آرائی کے لئے سڑکوں پر نہ اتریں کہ برموڈا ٹرائنگل سے نکل کر دجال دنیا میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے اور یہ ملعون وسیم رضوی سنگھ پریوار کے ساتھ ساتھ اسی دجال کا اعلی کار بنا ہوا ہے یہ بھی بہت جلد فنا کی گھاٹ اتر جائے گا کہ ایسے شیطان صفت افراد کا انجام چاند مل چوپڑا جیسا ہی ہونا طے ہے بس امت مسلمہ کو خاموشی اختیار کئے ہوئے ایسے تمام افراد کی پیش قدمیوں پر نظر رکھ کر قرانی تعلیمات کومقدم رکھنا چاہیے کہ یہی وقت اور حالات کا تقاضا ہے. جماعت اسلامی ہند کے فیروز اعظمی  نے وسیم رضوی کی ذلالت پر کہا کہ جماعت اسلامی ایک طویل عرصہ سے ایسے شیطانوں کی پیش قدمیوں کے تدارک کے لئے مراٹھی زبان میں قران و مذہب کی تبلیغ کے لئے "اندھیرے سے اجالے کی طرف "کے  تحت مراٹھی زبان میں علوم اسلامیہ پر کتابچوں کی مفت تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کتابچے خاص طور پر برادران وطن تک مفت میں پہنچائے جارہے ہیں ایسے بے شمار شیاطین پہلے بھی  بہت سے آئے اور انجام کار غار مذلت میں اس طرح گم ہو گئے کہ آج ان کا کوئی بھی نام لیوا موجود نہیں. آج نہیں تو کل اس ملعون وسیم رضوی کا انجام بھی اتنا دردناک ہوگا کہ اس کی نسلیں بھی برسوں لرزاں بداندام رہیں گی بس امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ بے وجہ ہنگامہ آرائی سے باز رہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages