اب ممبئی کی سڑکوں پر دوڑیں گی الیکٹرک بگی ,
پرانی گھوڑا گاڑی ، جسے ممبئی میں وکٹوریہ کہا جاتا تھا ، اب نئی شکل میں لوٹ رہی ہے۔ وکٹوریہ 2.0 اس بار بجلی (الیکٹرک) سے چلے گی ۔ اتوار کے روز وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، وزیر ٹرانسپورٹ انیل پرب اور وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے کی موجودگی میں گھوڑا گاڑی چلانے والوں کو نئی الیکٹرک بگی کی چابیاں سونپی گئیں۔ اس ہفتے الیکٹرک بگی نریمن پوائنٹ سے گیٹ وے آف انڈیا اور منترالیہ تک چلے گی۔ گھوڑا گاڑی کی طرح ، الیکٹرک بگی بھی جوائے رائیڈس کے طور پر چلے گی۔ اس کے لئے شوقین افراد کو تھوڑے زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑے گے ۔ تھوڑی سی سیر کے لئے ( نریمن پوائنٹ سے منترالیہ اور واپس نریمن پوائنٹ) 500 اور بڑی سواری کے لئے (نریمن پوائنٹ گیٹ وے آف انڈیا-نریمن پوائنٹ) ، ₹ 750 خرچ کرنا ہوگا ۔ ابتدائی طور پر ، 20 بگیاں سڑکوں پر چلیں گی۔ کچھ عرصے کے بعد ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بگیاں نجی کمپنی اوبو رائیڈ کے ذریعہ چلائی جارہی ہیں۔ کمپنی کے ڈائریکٹر شیکھر کھروٹے کے مطابق ، ان الیکٹرک وکٹوریہ کے لئے پوری ریاست کا جی آر نکالا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں ریاست بھر میں چلانے کی اجازت ہوگی۔ کمپنی کا مقصد انھیں ماتھیران ، مہابلیشور ، لوناولہ اور ممبئی میں جوہو اور بینڈ اسٹینڈ جیسے تفریحی مقامات پر چلایا جائے ۔ نئی الیکٹرک بگی یا وکٹوریہ بیٹری پر چلنے والی ایک اوپن بگی ہے ۔ 650 کلو وزنی اس بگی میں 6 افراد سمیت ڈرائیور کے بیٹھنے کی سہولت دستیاب ہیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ بگی میں GPS لگا ہوا ہے۔ جس کی مدد سے سیاح راستوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہیں گے۔ یہ بگی دیکھنے میں پوری گھوڑا گاڑی کی طرح ہے۔ اس میں ، گھوڑوں کے ٹاپو کا احساس دینے کے لئے بگی میں ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا ہے ۔
اتوار کے روز ، بگیوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے پرانے بگی چلانے والوں کو چابیاں سونپی ۔ سن 2015 میں بومبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ، روایتی گھوڑا
گاڑیاں بند کردی گئی تھیں ۔ اس کی وجہ سے کئی پرانے بگی چلانے والوں کا روزگار ختم ہوگیا تھا ۔ بگی کمپنی اور ڈرائیور کے مابین منافع شیئر کیا جائے گا۔ ایپ بیسڈ ٹیکسی جیسا تصور ہوگا ، لیکن اس بار ویکل کمپنی کا ہوگا ۔ 1882 میں ، پہلی بار ، لوگوں کے لئے ممبئی کی سڑکوں پر گھوڑا گاڑی دوڑی تھی ۔ اس سے قبل 1869 میں ، انگلینڈ نے فرانس سے گھوڑا گاڑی کا تصور لیا تھا اور اس نے اپنے ملک میں گھوڑا گاڑی چلائی تھی۔ جب ملکہ وکٹوریہ کے ملک میں ایسا ہورہا تھا ، تب فرانس کے لوگوں نے مذاق اڑانا شروع کیا تھا کہ آج کل انگلینڈ کی سڑکوں پر وکٹوریہ دوڑ رہی ہے۔ بس یہی مذاق, نام میں بدل گیا اور ممبئی میں اسے وکٹوریہ بھی کہا جاتے لگا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں