src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایک بار پھر مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں کورونا کا قہر, کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ,ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 مارچ، 2021

ایک بار پھر مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں کورونا کا قہر, کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ,ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ‏


ایک بار پھر مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں کورونا کا قہر,

 کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ,ہنگامی میٹنگ کا انعقاد 


مالیگاؤں (نامہ نگار) کورونائی یلغار نے ایک بار پھر ضلع ناسک کے تمام قصبہ جات کے سرکاری محکموں کو متحرک کردیا ہے. اعلان کے مطابق شام سات بجے تا صبح سات بجے تک جزوی لاک ڈاؤن کے علاوہ ہر سینچر اتوار کو سختی سے عوامی مقامات و بازار بند رکھنا اشد ضروری قرار دیا گیا ہے. سارے عوامی مقامات اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں سرشام ہی پولیس محمکہ بند کرواتا ہوا نظر آرہاہے.   کورونا متاثرین کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار نے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں ریاستی وزیر دادا بھسے کی صدارت اور مقامی رکن اسمبلی کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد کرکے طے کیا ہے کہ آنے والے 15 دنوں تک مالیگاؤں اور مضافاتی علاقوں میں کورونا سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جائے گا.مذکورہ میٹنگ میں کہا گیا کہ آنے والے 15 دنوں تک حالات کو قابو میں رکھنا اشد ضروری ہے. اسی طرح ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کے اعلان کے مطابق سنیچر اور اتوار کے دو دن یومیہ بازار کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کے علاوہ کسی بھی طرح کی عوامی تقریبات مانع قرار دئیے گئے ہیں. اسی حکم کی روشنی میں شہر کی مشہور و معروف قدوائی روڈ, محمد علی روڈ, امام احمد رضا روڈ, آگرہ روڈ, جیوتی بھا پھلے مجسمہ تا گاندھی پتلہ.روڈ, کیمپ روڈ, سٹانہ ناکہ روڈ اور موسم پل روڈ کی تمام جاری دکانیں پولیس نے گشت کے دوران سختی سے بند کروائیں جبکہ پاور لوم کارخانے ان نامساعد حالات میں بھی پوری تندہی سے جاری و ساری رہے.بہرحال جو بھی ہو ناسک ضلع میں ایک بار لاک ڈاؤں کا خطرہ منڈلا رہا ہے جبکہ عام افراد کا کہنا ہے کہ کورونا سے شہریان کو محفوظ رکھنے کا واحد حل لاک ڈاؤن نہیں ہے. لاک ڈاؤن کی مار جھیلنے والی غریب عوام اپنے تہواروں کی آمد کے تناظر میں اشیائے خرد نوش کا ذخیرہ کرتے ہوئے نظر آرہی ہے. اس کے بر خلاف راشٹروادی پارٹی ریاستی اقلیتی سیل کے یوسف نیشنل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے ہر شخص کو 20 ہزار کی مالی مدد مہیا کی جائے ساتھ ہی گھر اور پانی ٹیکس کے ساتھ ساتھ بجلی بل بھی معاف کیا جائے نہ کہ عام شہریوں کو ڈر اور خوف میں مبتلا کیا جائے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages