src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں دن دہاڑے عقیل گولی کے قتل سے سنسنی, چار گرفتار ‏ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 2 مارچ، 2021

مالیگاؤں میں دن دہاڑے عقیل گولی کے قتل سے سنسنی, چار گرفتار ‏

مالیگاؤں میں دن دہاڑے عقیل گولی کے قتل سے سنسنی, چار گرفتار  

مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں شہر جو کبھی امن اور شانتی کا گہوارہ کہلاتا تھا. یہاں کے علمائے دین اور حفاظ کرام کے ذریعہ جاری و ساری اصلاحی پروگرام سماج و معاشرہ کے لئے اہمیت و افادیت کا حامل ہوا کرتے تھے لیکن گذرے چند برسوں سے ایسے تمام ہی اصلاحی پروگراموں پر روک لگ جانے کی وجہ سے سماج و معاشرہ غار مذلت میں دھنستا جارہا ہے. معمولی معمولی باتوں پر حجت تکرار کے علاوہ قتل و خون کی وارداتیں عمل میں آتی جارہی ہیں. پہلے تو شہر میں چند ہی ایک دادا ٹائپ غنڈے شریفوں کی پگڑیاں اچھالا کرتے تھے. اس وقت یہ غنڈہ عناصر اپنی جیب میں رام پوری چاقو رکھ کر گھوما کرتے تھے اور جسے بھی دھمکانا ہوتا تھا اس کے سامنے پہنچ کر اپنی جیب سے چاقو نکالتے اور جوں ہی اسے کھولتے تو چْاقو کھلنے کی کڑکڑاہٹ سے ہی مقابل کی روح فنا ہوجاتی تھی. آج کے دور میں رام پوری چاقو کا نام و نشان نہیں ملتا. ان چاقوؤں کے بعد گپتی اور تلواروں کا دور آیا. ان ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے سڑک چھاپ غنڈے شریفوں کو آئے دن ہلکان کئے رہتے تھے اور آج تو ریوالور اور دیسی کٹوں کا حصول انتہائی آسان ہوگیا ہے یعنی زمانے کی ترقی کے ساتھ ساتھ سڑک چھاپ غنڈے رام پوری چاقو سے ریوالور تک آپہنچے ہیں. ایسے ہی غنڈہ صفت افراد خوف و دہشت پھیلاتے ہوئے نشیلی ادویات اور دیگر غیر قانونی جرائم میں بھی ملوث رہتے ہوئے سماج و معاشرہ کے لئے ناسور بنتے جارہے ہیں. 
موصولہ اطلاعات کے مطابق  2 مارچ 2021 بروز منگل صبح 10 بجے کے قریب یہاں کے  عبداللہ نگر بلیو برڈ  روڑ طارق موبائل دکان کے پاس عقیل احمد نثار احمد المعروف عقیل گولی نامی شخص کا بے دردی سے  قتل کردیا گیا۔ عینی شاہدین نے  بتایا کہ کسی بات کو لیکر عقیل گولی اور مزید چار افراد میں پہلے تنازعہ ہوا پھر یہ تنازعہ جھگڑے میں تبدیل  ہوگیا.  عقیل گولی پر اس قدر خونی حملہ کیا گیا کہ  جگہ پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جنرل ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے ۔ آزاد نگر پولس عملہ نے چار ملزمین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ اس سنگین معاملے میں پولس اپنی تفتیش کررہی ہے۔ پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول دیکھا جارہا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages