مالیگاؤں سمیت پورے ناسک ضلع میں کورونا کے پھیلتے سائے سے ڈر اور خوف کا ماحول
مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا اعلان
ویڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں 👇👇👇
مالیگاؤں (نامہ نگار) کورونا کی دوسری یلغار نے ہنگامہ برپا کردیا ہے. چہار جانب کورونا متاثرین نظر آنے لگے ہیں. تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ریاست مہاراشٹر میں روزانہ 8 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہورہے ہیں. ناسک ضلع بھی کورونا سے مبرا نہیں ہے کیونکہ گذشتہ دنوں 380 کورونا متاثرین سامنے آئے ہیں جن میں سے کورونائی عفریت نے پانچ مریضوں کو دبوچ کر موت کے حوالے کردیا حالانکہ 362 کورونا متاثرین صحت یاب بھی ہوئے ہیں. ناسک ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھتے بڑھتے 3400 سے زائد ہو گئی ہے اور اس میں روز بروز اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے. ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں بھی کورونا کے تانڈو نے خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے کیونکہ گذشتہ دنوں 48 کورونا متاثرین مالیگاؤں میں سامنے آئے ہیں. ناسک شہر میں 222,ناسک دیہی حلقہ میں 90 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں. دیکھا جائے تو ناسک ضلع میں اب تک کورونا نے ایک لاکھ 24 ہزار 687 افراد کو دبوچ رکھا ہے جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار 126 کورونا متاثرین نے صحت یابی بھی پائی ہے.
کورونا کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے سختی کی جارہی ہے. ایک اعلان کے مطابق عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے نظر آنے والے افراد سے پولیس محمکہ اور میونسپل ملازمین ایک ہزار روپیہ جرمانہ وصول کریں گے. بہت پہلے ریاستی وزیر اعلی نے اعلان کیا تھاکہ کورونا کی دوسری لہر سونامی ثابت ہوگی آج کورونائی یلغار نے ان کا کہا سچ ثابت کردیا ہے. مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد یقیناً کسی سونامی سے کم نہیں. روز بروز شائع ہونے والے اعداد و شمار نے ایک بار پھر شہریان میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے. کورونا کی دوبارہ پیش قدمی نے ملازمت پیشہ افراد کو ایک بار پھر بھکمری کے دہانوں تک پہنچا کر انھیں مجبور کردیا ہے کہ وہ ایک بار پھر گھر واپسی کے لئے رخت سفر باندھ لیں. ساتھ ہی معاشی و تجارتی نظام جو آہستہ آہستہ راہ راست پر آتا جارہا تھا وہ بھی دوبارہ خسارے سے دوچار ہوتا دکھائی دے رہا ہے ایسے حالات میں شہریان کو بھی چاہیے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نہ صرف خود کو محفوظ رکھیں بلکہ اپنے اہل خانہ کو بھی اس خطرناک بیماری کے شکنجے میں آنے سے بچا لے جائیں ورنہ کورونائی عفریت انھیں انتہائی بے دردی سے نگل جائے گا. شہریان عوامی مقامات پر بھیڑ میں جانے سے گریز کرتے ہوئے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور بغیر ماسک لائے عوامی مقامات پر جانے سے پرہز کریں یہی احتیاطی تدابیر کورونا کو شکست فاش دینے کا سبب بن سکتی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں