دھولیہ کا معروف تجارتی مرکز پانچ قندیل اور جونا آگرہ روڈ پر ٹریفک کا مسئلہ مستقل طور پر ہوگا حل
منوہر سنیما ہال سے کراچی والا کُھونٹ تک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے 57 کروڑ کی خطیر رقم منظور
دھولیہ (نامہ نگار) شہر کے وسطی حصے سے گزرنے والے قدیم ممبئی-آگرہ روڈ پر واقع پانچ کنڈیل بازار میں ہر وقت ایک بڑا ہجوم موجود رہتا ہے۔ شہر کے اس مرکزی بازار میں چھوٹے ، بڑے تاجروں کے سامان فروخت کرنے سے لیکر سڑکوں پر سبزیاں اور دیگر اشیاء فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے چاروں بازاروں میں گاہکوں اور تاجروں کی سواریوں اور مال بردار گاڑیوں کی بھیڑ دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے نیز کسانوں کی گاڑیاں دیہی علاقوں سے خریداری کے لئے مستقل پانچ قنڈیل بازار آرہی ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے میں ہر وقت ٹرافک جام رہتا ہے اور راہگیروں کو آمد و رفت کے لئے بے انتہا تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔ شہر کی عوام کو آمد و رفت میں ہونے والی دشواری کو مدے نظر رکھتے ہوئے شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے ممبئی-آگرہ روڈ پر واقع منوہر سنیما ہال سے کراچی والا کھونٹ تک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے 2020/21 کے بجٹ سیشن میں 57 کروڑ کی خطیر رقم منظور کرنے کی گزارش ریاستی نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ اجیت دادا پوار اور ریاستی وزیر برائے تعمرات اشوک چوہان سے کی تھی جسے آج مہاراشٹرا ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے ودھان بھون میں منظور کر لیا اور فلائی اوور سے متعلق محکمہ پبلک ورکس کو نوٹس دے کر ممبئی-آگرہ روڈ پر منوہر سنیما ہال سے کراچی والا کھونٹ تک فلائی اوور کے تعمیر کام کو منظوری دی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں