src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بجلی سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سخت شرائط سے بنکروں کو پریشانی مالیگاؤں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی اور آن لائن رجسٹریشن ختم کرکے آسان طریقہ کار اپنانے کا مطالبہ کیا ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 26 فروری، 2021

بجلی سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سخت شرائط سے بنکروں کو پریشانی مالیگاؤں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی اور آن لائن رجسٹریشن ختم کرکے آسان طریقہ کار اپنانے کا مطالبہ کیا ‏

بجلی سبسڈی کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سخت شرائط سے بنکروں کو پریشانی 

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی  نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی اور آن لائن رجسٹریشن ختم کرکے آسان طریقہ کار اپنانے مطالبہ    

وزیر ٹیکسٹائیل اسلم شیخ اور رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی  تبادلۂ خیال کرتے ہوئے  

      مالیگاؤں(نامہ نگار)  مہاراشٹر حکومت کی وزارت ٹیکسٹائل نے ریاست کے سبھی پاور لوم مراکز کے بنکروں کی سبسڈی جاری رکھنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن طلب کیا ہے جس کیلئے   ویب سائٹ بھی  متعارف کروائی گئی ہے جوکہ فی الحال سرور جام کی زد میں ہے۔ دوسری طرف بجلی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے آن لائن طریقہ کار اور طلب کردہ معلومات فراہم کرنا انتہائی دشوار ثابت ہو رہا ہے جس کی روشنی میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی  نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کی اور اس رجسٹریشن کے پریشان کن طریقہ کار کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاور لوم بنکر ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ بجلی بل سبسڈی کے ساتھ ادا کرتا ہے۔ سبسڈی حاصل کرنے کیلئے بجلی بلوں کی ادائیگی اور بجلی بل میں سبسڈی سے متعلق اس سے بڑا ثبوت کیا ہوسکتا ہے ؟ آن لائن رجسٹریشن سے متعلق حکومت کی کیا  نیت ہے ہمیں نہیں پتہ لیکن رجسٹریشن میں جس طرح کی معلومات طلب کی  جا رہی ہے اس سے مالیگاؤں اور بھیونڈی کے بنکروں کو پریشانی ہو رہی ہے کیونکہ آن لائن رجسٹریشن میں بجلی سبسڈی حاصل کرنے کیلئے پاور لوم کارخانے کا پلاٹ  مالک ، پاور لوم پرمٹ اور  بجلی کنکشن ایک ہی آدمی کے نام  پر ہونے کی شرط لگائی گئی ہے جبکہ مالیگاؤں اور بھیونڈی میں  پاور لوم بنکروں کی اکثریت اس طرح کی صورت حال سے نبرد آزما ہے کہ یہاں کئی کئی پاور لوم پرمٹ بہنوں اور بھائیوں کے نام پر ہیں پلاٹ کسی اور کے نام پر ہے جہاں کارخانہ جاری ہے وہیں بجلی کنکشن برسوں سے کسی اور کے نام پر ہے اور بجلی بل اسی کے نام پر آتا ہے اور بنکر باقاعدگی سے بجلی بل ادا کرتا ہے۔اس طرح کی صورت حال کے بعد ریاستی حکومت نے آن لائن رجسٹریشن میں جو معلومات طلب کی ہیں اس کی وجہ  سے  بے چینیاں بڑھ رہی ہیں۔ بھیونڈی اور مالیگاؤں میں یہ تمام چیزیں ایک شخص کے پاس نہیں ہے ایسے میں کیا ان کو سبسڈی نہیں مل سکتی؟         مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ کو مزید کہا کہ مالیگاؤں اور بھیونڈی میں بجلی کنکشن کسی اور کے نام پر ہے،  پاور لوم پرمٹ کسی اور کے نام پر، جگہ کسی اور کے نام پر بعض مرتبہ کارخانہ کسی اور کے نام پر ہے اور  دوسرا بنکر کرائے سے لیکر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے ایسے حالات  میں اس طرح کی شرائط پر عمل درآمد  کیسے ہوسکتا ہے؟ اور جو دشواریاں حاوی ہیں اس سے بنکروں کی پریشانیاں واضح ہیں لہذا ماضی سے لیکر ابتک ریاستی حکومت جس طرح بجلی بلوں پر سبسڈی دیتی آئی ہے وہی طریقہ کار استعمال کیا جائے یا پھر ایک سادے طریقہ کار کا استعمال کرکے  بجلی سبسڈی کا فارم پُر کروایا جائے ، لوم کا پرمٹ ، پلاٹ بجلی کنکشن کس کے نام پر ہے اس کی ضرورت نہیں ، تمام گفتگو کے بعد مفتی صاحب نے وزیر موصوف سے کہا کہ بنکروں کا وفد آپ سے ملاقات کرنا  چاہتا ہے۔ اس پر وزیر اسلم شیخ نے بتایا کہ  ریاستی حکومت کے کئی وزراء کورونا پازیٹیو ہوچکے ہیں ہم احتیاطی تدابیر کے مرحلے سے گزر رہے ہیں گزشتہ آٹھ دس دنوں سے وفود  ملاقات کا سلسلہ بند ہے  اس کے باوجود اگر دو چار نمائندہ  بنکر ملاقات کیلئے آتے ہیں تو بروز جمعرات دوپہر ایک بجے سے دو بجے کے درمیان اس معاملے پر گفتگو ہوسکتی ہے اور آن لائن رجسٹریشن میں بجلی سبسڈی حاصل کرنے سے متعلق کوئی نا کوئی سہولت ضرور نکل آئےگی ایسے میں مفتی صاحب نے یہ بھی بتایا کہ بروز جمعرات کو مالیگاؤں اور بھیونڈی کے مشترکہ وفد کی وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات ہوگی اور اس مسئلے پر گفتگو کرکے کوئی نا کوئی راستہ  نکالا جائے گا۔اس مفصل ملاقات پر اسلم شیخ نے معاملے کی یکسوئی کا مثبت تیقن دیا۔*واضح رہے مذکورہ آن لائن رجسٹریشن کا مسئلہ 2018 کا ہے مگر بنکر دوستی کا دم بھرنے والے اس وقت کے ایم ایل اے ( جو اب سابق ہوچکے ہیں ) خاموش رہے جس سے ایک بار پھر اُن کی صنعت دشمنی اجاگر ہوتی ہے اور اُن کے والد پاور لوم صنعت کو بہرے پن کی وجہ بتا کر شہر کی لائف لائن  پاور لوم صنعت کو شہر سے باہر کرنے کی بات بھی کرچکے ہیں۔*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages