وزیراعلیٰ ادھو پر بھڑکے دیویندر فڑنویس ، شرجیل عثمانی کی نہیں ہوئی گرفتاری ، بی جے پی کارکن کو کردیا اندر
اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم شرجیل عثمانی کی ایلگر پریشد میں دیئے گئے مبینہ متنازعہ تقریر کی وجہ سے مہاراشٹر میں سیاسی تنازعہ پھیل گیا ہے۔ بدھ کے روز ، ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے شرجیل کی گرفتاری نہ کرنے پر ادھو ٹھاکرے حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک شرجیل کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا ، لیکن اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی کارکنان کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ۔
فڑنویس بی جے پی کے ریاستی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل کو گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کے نارتھ انڈین فرنٹ نے اس بارے میں احتجاج کیا کہ انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ ان عہدے داروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ بڑی حیرت انگیز بات ہے۔ فڑنویس نے الزام لگایا کہ ریاست میں شرجیل کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ کہنا غلط ہوگا کہ ریاست میں ایک حکومت ہے جو شرجیل کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔
بتادیں کہ شرجیل نے پونے میں ایلگر پریشد کی حال ہی میں منعقد کانفرنس میں کہا تھا کہ ہندوستان میں ہندو معاشرہ بوسیدہ ہوچکا ہے۔ جنید کو چلتی ٹرین میں مار ڈالتے ہیں ، کوئی بھی اسے بچانے نہیں آتا۔ یہ لوگ جو مآب لنچنگ کرتے ہیں , قتل کرتے ہیں۔ اگلے دن وہ پھر کسی کو پکڑ لیتے ہیں ، پھر قتل کرتے ہیں اور معمول کی زندگی گزارتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی شرجیل عثمانی نے ہندو معاشرے کے لئے بہت سی 'قابل اعتراض' باتیں کہی تھیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں