src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پوجا چوہان خودکشی معاملہ بی جے پی لیڈر چترا واگھ نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھائے ، پوچھا - سنجے راٹھوڑ سے بغیر تحقیقات کے رپورٹ کیا مطلب ہے؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 19 فروری، 2021

پوجا چوہان خودکشی معاملہ بی جے پی لیڈر چترا واگھ نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھائے ، پوچھا - سنجے راٹھوڑ سے بغیر تحقیقات کے رپورٹ کیا مطلب ہے؟



پوجا چوہان خودکشی معاملہ

بی جے پی لیڈر چترا واگھ نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھائے ، پوچھا - سنجے راٹھوڑ سے بغیر تحقیقات  کے رپورٹ کیا مطلب ہے؟


بی جے پی لیڈر چترا واگھ


ممبئی : پوجا چوہان خودکشی کیس میں ، بی جے پی لیڈر چترا واگھ نے وزیر جنگلات سنجے راٹھوڑ اور مہاراشٹر پولیس پر سوال اٹھائے ہیں ۔ چترا واگھ نے کہا ہے ، 'اطلاع ہے کہ مہاراشٹر کے ڈی جی پی نے اپنی رپورٹ قومی کمیشن برائے خواتین اور مہاراشٹر حکومت کو سونپ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب سنجے راٹھؤڑ سے پوچھ تاچھ ہی نہیں کی گئی ہے تو اس رپورٹ کا کیا مطلب ہے؟ اس رپورٹ کی اہمیت اس وقت تک صفر ہے جب تک سنجے راٹھوڑ سے تفشیش  نہیں کی جاتی ہے۔
چترا واگھ نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ پولیس سنجے راٹھوڑ  سے کیوں پوچھ تاچھ نہیں کررہی ہے؟   بغیر ان سے تفشیش کئے اس رپورٹ کو کیسے حکومت کے حوالے کیا گیا ۔ جب ملزم سے تحقیقات ہی نہیں کی گئی تو اس رپورٹ کا جواز کیا ہوگا؟ انہوں نے بتایا کہ پوجا چوہان واقعہ میں 12 آڈیو کلپس وائرل ہوئی تھی ۔ جس میں سنجے راٹھوڑ کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے ۔ اس وائرل آڈیو کلپ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ پوجا کو خود کشی کے لئے اکسایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دروازہ توڑکر  کسی بھی قیمت پر موبائل اپنے قبضہ میں لینے کی بات  بھی شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہے ۔ لہذا ، اس معاملے میں سنجے راٹھوڑ سے پوچھ تاچھ کئے بغیر یہ رپورٹ نامکمل ہے۔

بیڑ ضلع کی ساکنہ ، 22 سالہ ٹِک ٹاک اسٹار پوجا چوہان نے اتوار کے روز پونے میں تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ پوجا چوہان سے متعلق بہت سے آڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ تاہم ، جائے وقوع  پر پولیس کو کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا ہے ۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ کلپ میں ایک شخص کو وزیر راٹھوڑ سے چوہان کی خود کشی کے بارے میں بات کرتے سنا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر جنگلات سنجے راٹھور کی وجہ سے لڑکی نے خودکشی کی ہے۔ ہفتے کے روز بی جے پی لیڈر چترا واگھ نے کہا کہ پوجا چوہان کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے ۔ وزیر کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ ٹھاکرے شرد پوار کے پیغام کے منتظر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages