src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کے مسلم رکن بلدیہ پر ہاتھ اٹھانے والے پولیس آفیسر پر کاروائی کا مطالبہ 12 اراکین بلدیہ پر مشتمل وفد کی ضلع ایس پی سچن پاٹل سے ملاقات, مکتوب پیش - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 21 فروری، 2021

مالیگاؤں کے مسلم رکن بلدیہ پر ہاتھ اٹھانے والے پولیس آفیسر پر کاروائی کا مطالبہ 12 اراکین بلدیہ پر مشتمل وفد کی ضلع ایس پی سچن پاٹل سے ملاقات, مکتوب پیش

مالیگاؤں کے مسلم رکن بلدیہ پر ہاتھ اٹھانے والے پولیس آفیسر پر کاروائی کا مطالبہ 
12 اراکین بلدیہ پر مشتمل وفد کی ضلع ایس پی سچن پاٹل سے ملاقات, مکتوب پیش 



مالیگاؤں(نامہ نگار) آج مالیگاؤں کے 12 اراکین بلدیہ کا موقر وفد نے ضلع ایس پی سچن پاٹل سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں تحریری مکتوب پیش کیا جس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ آزاد پولیس اسٹیشن کے پی آئی دلیپ کمار پاریکر کا رویہ اراکین بلدیہ کے ساتھ اچھا نہیں ہے. الحاج یوسف الیاس اور رکن بلدیہ مستقیم ڈگنیٹی نے ضلع ایس پی کو بتایا کہ اراکین بلدیہ اپنے علاقے کی عوام کے لئے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے جب پولیس اسٹیشن جاتے ہیں تو دلیپ پاریکر کا رویہ انتہائی نازیبا ہوتا ہے گزشتہ 15 فروری کی شب  شہر کے اسپتال انتظامیہ اور مریض کے اہل خانہ کے درمیان مصالحت کے لئے وارڈ نمبر 6 کے رکن بلدیہ تنویر ذولفقار پولیس اسٹیشن پہنچے تو پی آئی دلیپ پاریکر نے شہر کے ایم ایل اے کی موجودگی میں نہ صرف ان پر ہاتھ اٹھایا بلکہ نازیبا کلمات کا استعمال بھی کیا.دلیپ پاریکر کے تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ایسے آفیسر کی موجودگی کبھی بھی شہر کے لئے نقص امن کا سبب بن سکتی ہے. مختلف  عوامی نمائندگان سے اس پولیس آفیسر کی بدسلوکی کی خبریں روز مرہ کا معمول رہی ہیں. ماضی میں اسی پولیس آفسیر نے سابق میئر عبدالمالک سے بد سلوکی کی تھی . سابق کارپورٹیر شیخ رفیق افضل اور اعجاز بیگ سے  بھی بدسلوکی کی خبریں اخباروں کی زینت بنی تھیں. وفد نے ضلع ایس پی سچن پاٹل سے کہا کہ اگر یکم مارچ تک دلیپ پاریکر پر کاروائی نہیں کی گئی تو جمہوری طرز پر تحریک چھیڑ دی جائے گی. اس وفد میں الحاج یوسف الیاس, مستقیم ڈگنیٹی, تنویر ذولفقار, اعجاز بیگ, ذولفقار احمد ذلو سیٹھ وغیرہ موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages