آج بھی حکومت اور کسانوں کی میٹنگ بے نتیجہ
کوئی راستہ نہ نکلتے دیکھ حکومت نے کسانوں سے کہا - اب سپریم کورٹ فیصلہ کرے تو بہتر .
زرعی قوانین کے معاملے پر کسانوں اور حکومت کے درمیان جمعہ کے روز گفتگو کا ایک اور دور ہوا ۔ آج کی میٹنگ بھی لا یعنی رہی ۔ حکومت اور کسان اپنے موقف پر قائم ہیں۔ حکومت نے آج کی میٹنگ میں واضح کردیا کہ وہ زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گی۔ وہیں ، کسان تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے پر بضد ہیں۔
حکومت اور کسان لیڈروں کے مابین اگلی ملاقات 15 جنوری کو ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق آج کی میٹنگ میں حکومت نے کسانوں سے کہا کہ اگر اب سپریم کورٹ فیصلہ کرتی ہے تو بہتر ہے۔ حکومت اور کسانوں کے درمیان اب تک متعدد مذاکرات ہوئے ہیں ، لیکن ان سب کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ کوئی راستہ نہ نکلتے دیکھ کر حکومت نے کسانوں سے کہا ۔
اجلاس کے بعد کسان لیڈر حنان مولا نے کہا کہ ہم قانون واپس لینے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے۔ ہم عدالت نہیں جائیں گے۔ جب تک قانون واپس نہیں لیا جاتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ اسی دوران وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک کے شہری ہیں۔ ہماری جمہوریت میں ، اگر راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے ذریعہ کوئی قانون منظور ہوتا ہے تو ، اس کا تجزیہ کرنے کا سپریم کورٹ کو حق حاصل ہے۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت جاری ہے۔
نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں زرعی قوانین پر تبادلۂ خیال کیا گیا لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ حکومت نے درخواست کی کہ اگر کاشتکار تنظیم تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن دے تو ہم اس پر غور کریں گے ، لیکن کوئی متبادل پیش نہیں کیا جاسکا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ آج کا اجلاس ختم ہوا اور اگلی میٹنگ 15 جنوری کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا
دوسری جانب ، کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ جب تک تینوں زرعی قوانین واپس نہیں لئے جاتے ، ہماری تحریک جاری رہے گی۔ ہم 15 جنوری کو دوبارہ اجلاس کے لئے آئیں گے۔ ہم کہیں نہیں جارہے ہیں . راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ حکومت ترمیم چاہتی ہے۔ لیکن ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت تینوں قوانین کو واپس لے۔
حکومت کے ساتھ آج کے اجلاس میں ، کسان لیڈر بلونت سنگھ نے ایک نوٹ لکھا۔ حکومت سے ناراض دکھائی دیئے ، بلونت سنگھ نے لکھا کہ یا مریں گے یا جیتے گے ۔ آج ایک بار پھر ، کسانوں نے سرکاری کھانا نہیں کھایا۔ اجلاس میں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ قانون پورے ملک کے لئے ہے نہ کہ کسی ریاست کے لئے۔ ملک کے کسان ان قوانین کی حمایت کررہے ہیں۔
وزیر زراعت نے کہا کہ کسان قائدین ملک کے مفاد میں تحریک واپس لیں۔ اجلاس میں حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ قانون واپس نہیں لے گی ۔ اسی دوران ، کسانوں نے کہا کہ وہ قانون واپس کرانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں ہے۔
کسان مزدور سنگھرش سمیٹی پنجاب کے چیئرمین ، ستنام سنگھ پنوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ میٹنگ میں حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ تینوں قوانین کو واپس نہیں لے گی اور کسان رہنما یہ کہہ رہے تھے کہ تینوں قوانین کو واپس لینا ہوگا۔ ستنام سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم ترمیم نہیں چاہتے۔ معاملہ اس پر اٹکا رہا ایم ایس پی کے بارے میں کوئی تبادلۂ خیال نہیں ہوا۔ آج ہم نے نہ تو لنگر کھایا اور نہ ہی چائے پی ۔ بس مون برت دھارن کئے بیٹھے رہے۔
اسی اثناء میں ، وگیان بھون میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور وزیر تجارت پیوش گوئل نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے تقریبا 1 گھنٹہ تک میٹنگ کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں