اورنگ آباد کے نام تبدیلی کے خلاف مہاراشٹر جنتادل میدان میں.
ساجدہ نہال احمد کی صدارت میں پریس کانفرنس .
ریاست مہاراشٹر کا تاریخی شہر اورنگ آباد کا نام تبدیل کرکے سمبھا جی نگر رکھنے کی تیاری اقتدار کے نشے میں چوٗر فرقہ پرست پارٹیاں کر رہی ہے. 1988 میں مہاراشٹر میں کانگریس زیر اقتدار تھی اُس وقت بھی اورنگ آباد کا نام تبدیل کرکے سمبھا جی نگر رکھنے کیلئے کوشش جاری تھی جس پر مہاراشٹر اسمبلی اپوزیشن لیڈر ساتھی نہال احمد صاحب نے اسمبلی ہال میں نام تبدیلی کی مخالفت کی تھی اور ساتھی نہال احمد صاحب نے اپنے ساتھی کے ذریعے اورنگ آباد کے نام تبدیلی پر ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کروائے تھے. جس پر سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو پھٹکار لگائی تھی اور کہا تھا کہ مہاراشٹر حکومت ترقی پر دھیان دے نہ کے شہروں کے نام تبدیل کرنے پر.
آج مہاراشٹر میں تکونی سرکار (شیوسینا - کانگریس - راشٹروادی کانگریس) کی حکومت ہے اور آج پھر سے اقتدار کے نشے میں مہاراشٹر حکومت فرقہ پرستی کی بنیاد پر اورنگ آباد کا نام تبدیل کرکے سمبھا جی نگر رکھنے کیلئے زور آزمائی کر رہی ہے. حتیٰ کہ تکونی سرکار پر مبنی کانگریس اور راشٹروادی کانگریس مذکورہ مدعے پر دوغلی پالیسی اپنا رہی ہے ساتھ ہی اورنگ آباد ائیر پورٹ کا نام تبدیل کرکے سمبھا جی نگر رکھنے کیلئے مہاراشٹر کیبنٹ ہال میں حمایت کی اور ہال کے باہر کانگریس چاپلوسی کے ساتھ مخالفت کر رہی ہے. تاریخی شہر اورنگ آباد کے نام تبدیلی کی مخالفت جنتادل سیکولر روز اول سے کر رہی ہے اور اسی مناسبت سے 10 جنوری بروز اتوار جے جے ہوٹل، اورنگ آباد میں دوپہر 2 بجے ایک اردو مراٹھی پریس کانفرنس رکھی گئی. پریس کانفرنس کی صدارت مہاراشٹر جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ نے کی . پریس کانفرنس میں ڈاکٹر پی ڈی جوشی پاٹودیکر صاحب (نائب صدر مہاراشٹر جنتادل سیکولر)، اجمل خان صاحب (سیکریٹری مہاراشٹر جنتادل سیکولر)، ایڈوکیٹ جئے پرکاش صاحب (صدر اورنگ آباد ضلع) جنتادل سیکولر کے ریاستی ذمہ دار موجود تھے. ساجدہ میڈم بے پریس کانفرنس کے ذریعے مہاراشٹر حکومت کو انتباہ دیا کہ سپریم کورٹ کی پھٹکار کھانے کے بعد بھی حکومت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی تو ہم سیکولر طاقتیں اکٹھا ہو کر ریاستی حکومت کے خلاف سخت آندولن کریں گے. حکومت کو چاہئے کہ تعمیراتی کام بالخصوص اورنگ آباد شہر میں پانی، روڑ ، جیسے اہم مسائل کو حل کرے نا کہ فرقہ واریت کرے. اسی کے ساتھ ساجدہ میڈم کانگریس، راشٹروادی کانگریس کے دوغلے پن کو بے نقاب کرتے ہوئے اورنگ آباد کے نام تبدیلی کی مذمت کی. پریس کانفرنس میں اجمل خان صاحب اور پربھنی سے تشریف لائے ڈاکٹر پی ڈی چوشی صاحب نے بھی اورنگ آباد کے نام تبدیلی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو بڑے آندولن کا انتباہ دیا. پریس کانفرنس میں شرکت کیلئے شہر مالیگاؤں سے جنتادل سیکولر کا قافلہ ساجدہ میڈم، ہارون ماسٹر، آفتاب عالم، عبدالرحمٰن انصاری دوپہر 1:30 بجے اورنگ آباد پہنچا.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں