حراء انگلش میڈیم اسکول مالیگاؤں میں تقریبِ یوم جمہوریہ و رسم پرچم کُشائی
طالبان علم سے چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مولانا سید محمد امین القادری قبلہ کا نصیحت آمیز خطاب
مالیگاؤں : آج بروز منگل مورخہ 26 جنوری 2021ء صبح 8 بجے حراء انگلش میڈیم اسکول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر آل رسول مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کے دست مبارکہ سے رچم پرچم کُشائی کی گئی یوم جمہوریہ ہند کی مناسبت سے اسکول میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات نے اپنے مخصوص انداز میں حب الوطنی سے سرشار تقاریر، ترآنے، اور پروگرام پیش کئے بعدہ مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے حاضرین کے درمیان نصیحت آمیز گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جشنِ جمہوریہ کی بہاریں یونہی نہیں ہے ہندوستان کو آزاد کرنے اور اس کو دنیا کا عظیم جمہوری ملک بنانے اور انگریزی سامراج کو ختم کرنے کے لئے ہمارے اسلاف و علماء نے بڑی قربانیاں پیش کیں ہیں ملک ہندوستان اسلامی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ جنگ آزادی میں اور انگریزی تسلط کے خلاف مسلمانانِ ہند صف اول میں کھڑے رہے، تاریخ آزادی کا ہر صفحہ مسلمانان ہند کے لہو سے آشنا ہے آج کا دن جذبہ آزادی سے سرشار ان مجاہدین کے لئے ہے جنہوں نے ملک عزیز کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا نسل نو اور طالبان علم کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا موصوف نے کہا کہ ملک ہندوستان کو تمام شر اور فتنے سے محفوظ رکھنے کی پھر پور کوشش کرنی چاہیے اپنی صلاحیتوں اور علم کی بنا پر ملک کا نام روشن کرنا ہمارا فرض عین ہے ہر محاذ پر ملک کی نمائندگی کرنا ہمارے لئے ضروری ہے آج کی تقریب جشنِ یوم جمہوریہ میں علمائے کرام، ائمہ مساجد و عمائدین شہر بحیثیت معزز مہمان مدعو تھے سنی دعوت اسلامی مجلسِ شوریٰ مالیگاؤں و تمام شعبہ جات سے وابستہ اراکین آج کی تقریب میں شریک ہوئے انتظامی امور کو پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول محترمہ سیدہ شگفتہ قادری کی نگرانی میں اسکول کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کئےـ



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں