جمعیۃعلماء مہاراشٹر کااعلیٰ سطحی وفد مغربی مہاراشٹر کے لئے روانہ
ممبئی23/جنوری : جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی قیادت میں مغربی مہاراشٹر کے اضلاع کولہا پور اور سانگلی واطراف کے لئے روانہ ہوا۔
گذستہ سال آئے سیلاب سے تباہ ہوئے مکانات کی تعمیر نو اور مرمت کا بیڑا جمعیۃعلماء مہاراشٹر ارشدمدنی نے اٹھایا۔جمعیۃعلماء کایہ وفد ضلع کولہا پور و سانگلی کے مختلف تعلقہ جات میں جمعیۃعلماء کی جانب سے جاری متاثرہ مکانات کی از سر نو تعمیر اور مرمت کا جائزہ لے گا۔
وفد میں مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر،مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر و ناظم اصلاح معاشرہ،مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر اورالحاج حافظ محمد عارف انصاری جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع تھانے شامل ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں