src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ساجدہ نہال احمد صاحبہ جنتادل سیکولر اقلیتی سیل کی ریاستی صدر نامزد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 21 جنوری، 2021

ساجدہ نہال احمد صاحبہ جنتادل سیکولر اقلیتی سیل کی ریاستی صدر نامزد

ساجدہ نہال احمد صاحبہ جنتادل سیکولر اقلیتی سیل کی ریاستی صدر نامزد



20 جنوری بروز بدھ دوپہر 2 بجے ممبئی جنتادل سیکولر آفس میں مہاراشٹر جنتادل سیکولر ریاستی صدر شرد پاٹل کی صدارت میں مہاراشٹر جنتادل سیکولر عہدیداران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کئی اہم امور پر چرچا ہوئی. حال ہی میں کولہاپور ضلع گڑھ ہنگلَج تعلقہ گرام پنچائیت کے انتخابات میں جنتادل سیکولر کی 156 سیٹوں پر کامیابی درج کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق ایم ایل اے شری پتی شندے صاحب کو مبارکباد دی گئی. اسی طرح مہاراشٹر کے دوسرے اضلاع ناندیڑ مضافات میں 22 سیٹ اور اورنگ آباد مضافات میں 20 سیٹیوں پر جنتادل سیکولر کے تائید کردہ اُمیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد و تبادلہ خیال کیا گیا. آج کی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل اہم عنوان اقلیتی سیل سے متعلق *ساجدہ نہال احمد* (ریاستی جنرل سیکریٹری جنتادل سیکولر) نے تجویز پیش کی کہ کرناٹک میں 1994 میں دیوی گوڑا صاحب کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے 4 فی صد مسلم اور 1 فی صد جین، سیکھ اور دیگر طبقات کیلئے جو ریزرویشن تعلیم اور روزگار کیلئے طئے کیا تھا اُس پر آج بھی سرکار عمل کرنے پر مجبور ہے، ہمیں بھی مہاراشٹر میں اقلیتوں کو کرناٹک طرز پر ریزرویشن ملے اِس کیلئے عوامی طاقت کیساتھ آندولن کرنا چاہئے. ساجدہ میڈم کی تجویز کو تمام عہدیداران نے منظوری دی اور اِس جانب لائحہ عمل طئے کرنے کیلئے سب نے حامی بھری. صدر میٹنگ شرد پاٹل صاحب نے مہاراشٹر جنتادل سیکولر اقلیتی سیل کے عہدے کی تقریری کیلئے  ساجدہ نہال احمد صاحبہ کا نام پیش کیا، اقلیتی سیل کی صدارت کے لئے پیش کئے گئے نام پر میٹنگ میں موجود   تمام عہدیداروں نے خوش دلی سے اتفاق کیا اور ساجدہ میڈم کو ریاستی اقلیتی سیل کی صدارت کی نامزدگی کا اعلان کیا.  تمام ریاستی عہدیداروں نے نو منتخب ریاستی اقلیتی سیل صدر ساجدہ میڈم کو مبارکباد پیش کئے. ساجدہ میڈم اظہارِ خیال کرتے ہوئے شرد پاٹل سمیت تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور مہاراشٹر اقلیتی سیل کی صدارت قبول کرتے ہوئے عزم کیا کہ ریاستی اقلیتی سیل عنقریب مہاراشٹر بھر میں لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے ریزرویشن کیلئے آندولن کی رائے عامہ ہموار کرے گی اور عوام کو بیدار کرتے ہوئے آندولن کا اعلان کرے گی تاکہ مہاراشٹر کی تکونی سرکار اقلیتوں کو تعلیم و روزگار میں ریزرویشن مل سکے. وجئے کولسے پاٹل سابق جسٹس صاحب نے ساجدہ نہال احمد صاحبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ وہ اقلیتوں کو حق دلانے کیلئے اس معاملے میں ساجدہ نہال احمد کے شانہ بشانہ رہے گے. آج کی میٹنگ میں سابق آمدار شرد پاٹل، ساجدہ نہال احمد، سابق آمدار شری پتی شندے، پرتاب ہوگاڑے، ڈاکٹر پی ڈی جوشی ناتھا بھاؤ شیواڑے، پربھاکر نارکر، سلیم بھاٹی، جیوتی بھیڑیکر، سہاس بنے، کے علاوہ ریاستی اور ضلعی عہدیداران موجود تھے. مالیگاؤں سے ہارون ماسٹر، آفتاب عالم ارجن، عبدالرحمٰن انصاری میٹنگ میں شرکت کئے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages