src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھیونڈی میں اسمگلنگ کرکے لایا گیا تقریباً ایک کروڑ روپے کا گٹکا ضبط۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 15 جنوری، 2021

بھیونڈی میں اسمگلنگ کرکے لایا گیا تقریباً ایک کروڑ روپے کا گٹکا ضبط۔

 بھیونڈی میں اسمگلنگ کرکے لایا گیا  تقریباً ایک کروڑ روپے کا گٹھکا ضبط۔نارپولی پولیس اسٹیشن نے معاملہ درج کیا ۔


نارپولی پولس نے ایک کروڑ روپئے کا گھٹکا ضبط کیا


 بھیونڈی :  مہاراشٹر میں تمباکو کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کے باوجود دوسری ریاستوں سے سڑکوں کے راستے  بڑے پیمانے پر غیرقانونی طریقے سے لاکر اسے بھیونڈی کے گوداموں میں ذخیرہ کیا جارہا ہے۔  جہاں سے اسے فروخت کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے بھیونڈی کا داپوڑا علاقہ گٹھکا ذخیرہ کرنے کا مرکز بن گیا ہے۔ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس کے افسران نے داپوڑہ میں چھاپہ مار کر اسمگلنگ کرکے لایا گیا   تقریباً  ایک کروڑ روپئے کا گٹھکا اور خوشبو دار تمباکو برآمد کیا ہے۔ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس نے مذکورہ معاملے میں کنٹینر کے ڈرائیور کے خلاف نارپولی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کراکر اسے حراست میں لے لیا ہے۔

 واضح ہو کہ ریاستی حکومت کے ذریعے گٹھکے پر پابندی عائد کئے جانے کی وجہ سے  فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کمشنر ابھیمنیو کالے نے گٹھکے کا ذخیرہ کرنے  اور اسے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جس کے تحت محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگس کے ذریعے اکثر کاروائی کرکے گٹھکا ضبط کیا جارہا ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگس محکمہ بھیونڈی زون کے اسسٹنٹ کمشنر بھوشن مورے کو مخبروں کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک کنٹینر کے ذریعے گٹھکا بھر کر اسے داپوڑہ لایا جارہا ہے۔ انہوں نے اس کی اطلاع کوکن محکمہ کے جوائنٹ کمشنر سریش دیشمکھ کو دے کر فوڈ اینڈ ڈرگس محکمہ کے افسران شنکر راٹھور ، مانک جادھو ، منیش سانپ ، اروند کھڑکے پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ داپوڑا واقع  سدھ ناتھ کمپاؤنڈ میں ایک گودام کے سامنے کھڑے کنٹینر سے 300 گونی (تھیلی) برآمد کرلی ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگس محکمہ کے افسران نے جب اس گودام کی چھان بین کی تو گودام میں چپل جوتے کے باکس کے پیچھے بڑے پیمانے پر غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ کرکے لایا گیا گٹھکا ذخیرہ کیا گیا تھا۔ افسران نے جانچ کرکے مانک چند ، دل باگ ، گوا ، راج ولاس اور ہاٹ وغیرہ نامی تقریباً ایک کروڑ روپئے کا گٹھکا برآمد کرلیا ہے۔  بھوشن مورے نے بتایا کہ کنٹینر ڈرائیور کے خلاف نارپولی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے۔  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages