مالیگاؤں کی گرنا ندی سے پچاس سالہ شبیر خان کی لاش بر آمد,سماج وادی کے شریف منصوری کی بر وقت نمائندگی
مالیگاوں : کل شام یہاں کے گرنا پل کے نیچے ,گرنا ندی سے ایک لاش بر آمد ہوئی جس کی شناخت شبیر خان رشید خان ساکن فیروز آباد پوار واڑی کے طور ہوئی. اس کی عمر 50 سال بتائی گئی . غیر شادی شدہ شبیر خان گرنا ندی میں لہو لہان اوندھا پڑا ہوا تھا. لاش دیکھ کر کسی نے اس بات کی اطلاع سماج وادی پارٹی کے صدر شریف منصوری کو دی.اپنے بڑے بھائی مرحوم زین الدین منصوری کے نقش قدم پر چل کر شریف منصوری نے خدمت خلق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت جائے وقوع پر پہنچے نیز اس معاملے کی اطلاع قلعہ پولیس کو دی اور ایمبولنیس کے ذریعے لاش کو جنرل اسپتال پہنچایا. کپڑے میں موجود آدھار کارڈ کے توسط سے شبیر خان کی شناخت ہوئی. شریف منصوری نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبیر احمد اپنے مکان میں اکیلے ہی رہتے تھے اور ان کے رشتہ دار اور محلے کے افراد کھانا فراہم کرتے تھے۔روز گار سے محروم شبیر خان کوئی بھی کام کرنے سے معذور تھے ۔انھوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس قبل بھی چار سے پانچ لاشیں مذکورہ مقام سے بر آمد ہو چکی ہیں.
رات دیر گئے تمام قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد شبیر خان کے جسد خاکی کو اہل خانہ کے حوالے کیا گیا ۔ اس معاملے میں کچھ افراد کا کہنا ہیکہ شبیر خان موذی بیماریوں میں بھی مبتلا تھے، جس سے تنگ آکر خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا ہے ۔ اس معاملے میں سماجی کارکن شفیق اینٹی کرپشن ، شریف منصوری ، وارڈ , کارپوریٹر اور محلے کے سرکردہ افراد معاونت کرتے ہوئے دیکھے گئے. بتایا جاتا ہے کہ گرنا پل کے مذکورہ مقام پر تعمیر شدہ ریلنگ طویل عرصہ ٹوٹی ہے نیز اس کی اونچائی بھی نہایت کم ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زندگی سے تنگ افراد بے خطر کود کر اپنی جان دے دیتے ہیں اس لئے نیشنل اٹھارٹی اور شہری انتظامیہ کو چاہیے کہ اس گرنا پل پر موجود حفاظتی جنگلے کی اونچائی بڑھا کر بے سبب کود پڑنے پڑنے والے افراد پر روک لگانے کے عملی اقدامات کئے جائیں


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں