src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ‎سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کلیان ناکہ سے سائی بابا مندر تک صفائی کی گئی ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 8 جنوری، 2021

‎سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کلیان ناکہ سے سائی بابا مندر تک صفائی کی گئی ۔

 رکن اسمبلی رئیس شیخ نے آج صبح آٹھ بجے وارڈ نمبر 16 , کلیان روڑ , شاستری نگر , نہرو نگر , آس بی بی وغیرہ علاقے کا دورہ کیا . 

 سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کلیان ناکہ سے سائی بابا مندر تک صفائی کی گئی ۔

بھیونڈی :  صفائی ابھیان میں میونسپل کارپوریشن کے تقریبا 100 ملازمین اور ایم ایم آر ڈی اے کے پچاس  اور چالیس سے پچاس مقامی افراد نے حصہ لیا، پانچ جے سی بی اور اتنے ہی ڈمپر  بھی تھے ،اس ضمن میں رئیس شیخ کے ساتھ پیش پیش رہے بھیونڈی شہر سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری جاوید انصاری نے بتایا کہ اس پورے علاقے کی آج مکمل صفائی کی گئی جو برسوں میں نہیں ہوئی تھی اور کچروں کا انبار ڈمپنگ گراونڈ پہنچایا گیا اس دوران صاف صفائی کتنی ضروری ہے اس پر ایک نکڑ ناٹک بھی کیا ۔


مذکورہ صفائی ابھیان کے بعد رئیس شیخ نے جنتا دربار لگایا جس میں تحصیلدار , ایم ایم آر ڈی اے , ٹورینٹ کمپنی , پولیس , میونسپل کارپوریشن کا عملہ موجود تھا ۔ کافی شکایتیں موصول ہوئیں اور بیشتر کو فوری طورپر حل کیا گیا جبکہ کچھ دستاویزات نہیں ہونے کی بنیاد پر آئندہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی اس صفائی ابھیان اور جنتا دربار میں ریاض شیخ , ریاض اعظمی , جاوید انصاری , زبیر شیخ , صغیر احمد۔عالم گیر وغیرہ موجود تھے ۔

شکایتیں زیادہ تر صاف صفائی۔گٹروں کے چمبر۔پانی۔ٹورینٹ کمپنی۔وغیرہ سے متعلق تھیں 
لوگوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں آج صفائی کی گئی ہے وہاں آج کارپوریشن کے تقریبا سو لوگ تھے جبکہ روزانہ اس علاقے کی صفائی پر 70 لوگ مامور ہیں مگر صرف دس سے پندر لوگ ہی روزانہ نظر آتے ہیں جس پر رئیس شیخ نے انتظامیہ کے آفیسران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہاگر آئندہ شکایت ملی تو قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages