src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آنجہانی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں زچگی کے دوران 24 سالہ خاتون کی موت۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 8 جنوری، 2021

آنجہانی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں زچگی کے دوران 24 سالہ خاتون کی موت۔





 آنجہانی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں زچگی کے دوران 24 سالہ خاتون کی موت۔




 بھیونڈی: بھیونڈی کے آنجہانی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال کے زچگی محکمہ میں کوئی بھی ماہر امراض نسواں نہ ہونے کی وجہ سے زچگی کے دوران ایک حاملہ خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین نے اسپتال پر شدید غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے ہی حاملہ خاتون کی حالت سنگین تھی زچگی محکمہ کا پورا عملہ لگا ہوا تھا لیکن کافی کوششوں کے باوجود بھی مذکورہ خاتون کو بچایا نہ جاسکا۔

 موصولہ اطلاعات  کے مطابق شہر کے اعظمی نگر کی رہائش پذیر حاملہ خاتون نزہت انصاری (24) کو زچگی کے لئے بدھ کے روز اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نزہت کو اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال میں  پہلی زچگی میں ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی لیکن زچگی کے دوران ہی ان کی موت واقع ہوگئی ہے۔ جاں بحق نزہت انصاری کے شوہر عرفان انصاری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ زچگی محکمہ کی شدید غفلت کی وجہ سے ان کی حاملہ بیوی کی زچگی کے دوران موت واقع ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ماہر امراض نسواں نہ ہونے کی وجہ سے ان کی حاملہ بیوی کا بروقت علاج نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

 غور طلب ہے کہ آنجہانی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال کے زچگی محکمہ کی لاپرواہی اور غفلت اس سے قبل بھی کئی بار منظرعام پر آچکی ہے۔ ابھی گزشتہ ماہ ایک حاملہ خاتون سے زچگی کے دوران بیڈشیٹ صاف کرانے کا معاملہ روشنی میں آیا تھا۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ کے ذریعے جس کی شکایت   وزیر صحت راجیش ٹوپے سے کئے جانے کے بعد محکمہ صحت کی ڈائریکٹر نے اسپتال کا دورہ کرکے جانچ کا حکم دیا تھا۔ اس وقت بھی اسپتال میں کوئی بھی ماہر امراض نسواں نہ ہونے کا معاملہ منظرعام پر آیا تھا ، تب بھی  جلد از جلد ماہر امراض نسواں کو بھیجنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ابھی تک کسی بھی ماہر امراض نسواں کا تقرر نہیں کیا گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔


 مذکورہ تناظر میں ڈاکٹر راجیش مورے  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آنجہانی اندرا گاندھی سب ضلع اسپتال نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے مریضہ کی حالت پہلے سے ہی سنگین تھی۔ اسے بچانے کے لئے پورا عملہ لگا ہوا تھا لیکن اسپتال میں کوئی بھی ماہر امراض نسواں موجود نہیں ہے جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages