src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں دن دہاڑے فائرنگ سے سنسنی, دو شدید زخمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 15 جنوری، 2021

مالیگاؤں میں دن دہاڑے فائرنگ سے سنسنی, دو شدید زخمی

مالیگاؤں میں دن دہاڑے

فائرنگ سے سنسنی, دو شدید زخمی 



مالیگاؤں: کل سہ پہر چار بجے کے قریب جونا آگرہ روڑ پر واقع تاج ہوٹل پر دن دہاڑے اچانک کئی راؤنڈ فائرنگ سے سنسنی پھیل گئی.اطلاعات کے مطابق ابراہیم خان, اسماعیل خان و دیگر دو افراد تاج ہوٹل میں چائے نوش کررہے تھے کہ اسی وقت اچانک    سعید خان  ، مسعود ، زاہد  ، فیروز  ، معین کالیا  سمیت 14 سے 15 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے ہوٹل میں داخل ہوتے ہی بے تحاشہ  فائرنگ شروع کردی ۔ حملہ آور پستول ، تلوار ، لاٹھی اور لوہے کی سلاخوں سے لیس  تھے ۔  جان بچاکر بھاگنے والے ابراہیم خان نے یوٹیوب چینل کو بتایا کہ مجھ  پر حملہ آوروں نے  12 سے 13 راؤنڈ فائر کرکے فرار ہو گئے ۔ فائرنگ میں ان  کے  دائیں ٹانگ کے پچھلے حصے میں گولی لگی ہے اور وہ شدید زخمی ہے ۔  علاوہ ازیں ان کے بہنوئی ابرار شیخ (24) ساکن عائشہ نگر کے  اس حملے میں زخمی ہونے کی اطلاع ہے . زخمیوں کو بغرض علاج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے  . زخمی ابراہیم خان نے میڈیا  کو بتایا کہ یہ حملہ گانجے کی شکایات کو لیکر  ہوا ہے.مزید تفیش پولیس کررہی ہے. دن دہاڑے ہوئی فائرنگ شہر میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages