مالیگاؤں کے نیو ایرا انٹرنیشنل اسکول میں چوری
اپوزیشن لیڈر شان ہند کا دورہ
مالیگاؤں : یہاں کے بخاری باغ میں قطب جماعت خانہ کے پیچھے واقع نیو اراء انٹرنیشنل اسکول میں گزشتہ رات چوری کی واردات انجام دی گئی جسکی معلومات ملنے پر اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد نے کارپوریٹر آمین انصاری، کارپوریٹر منصور شبیر احمد، واحباب کے ساتھ اسکول کا دورہ کیا اور اسکول کے نگراں اظہر جمیل سر کے ساتھ جاںٔزہ لیا
اور تیقن دیا کہ شہر بھر میں بڑھتی ہوئی چوری کی واردات کی شکایت کو لیکر جلد ہی شہر ایس پی سے ملاقات کی جاۓ گی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ چوری اور قتل و غارت گری کے واقعات پر قابو پایا جاۓ
اور مالیگاؤں کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
اس موقع پر شان ہند کے ساتھ ساتھ کارپوریٹر منصور شبیر احمد، کارپوریٹر آمین انصاری، آفتاب عالم، ،خان عطاءالرحمان، جمال ناصر ، ابواللیث انصاری، محمد اسلام ، عرفان احمد ودیگر احباب حاضر تھے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں