src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اجمیر : نیشنل ہائی وے پر خطرناک حادثہ ، ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 23 دسمبر، 2020

اجمیر : نیشنل ہائی وے پر خطرناک حادثہ ، ‏

اجمیر :  نیشنل ہائی وے پر خطرناک حادثہ ، 



تیز رفتار کار اور ٹرک  تصادم میں 4 طالب علم ہلاک .


 اجمیر : ریاست کے اجمیر ضلع میں ایک  خطرناک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔  یہاں ضلع کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں واقع نیشنل ہائی وے پر رات کے دو بجے کے قریب ، جے پور سے بیور کی طرف جانے والی کار اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے آگے جانے والے ٹرک سے بری طرح ٹکڑا گئی ۔  یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار چار نوجوان کی درد ناک موت ہوگئی ۔  ہلاک شدگان  چاروں نوجوان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ چاروں طالب علم تھے اور ان سب کا تعلق مختلف اضلاع سے ہیں ۔

 ٹرینی آئی پی ایس ہری شنکر نے بتایا کہ رات 2 بجے کے قریب اطلاع ملی کہ سوئیفٹ کار رام نیر پلیا کے قریب ٹرک میں جاگھسی ۔  ٹرک اور کار دونوں بیور کی طرف جارہے تھے ۔  اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں کار بے قابو ہوکر ٹرک سے بری طرح ٹکڑا گئی ۔ کار میں سوار چاروں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔  جاں بحق ہونے والوں میں داوسہ کے مہووا کا ساکن رشی کیش مینا ، پالی کے سومیر پور کا دلپت سنگھ  ، الور کا ساکن سنجے شرما ، اور کرونولی کے توڈا بھیم کا ساکن پون رام شامل ہیں۔

 پولیس ذرائع نے بتایا کہ سب کی لاشوں کو یگنارائن ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہیں ۔  نیز اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔  لواحقین کے پہنچنے پر نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔  انہوں نے بتایا کہ چاروں متوفین زیر تعلیم تھے ۔  جو جے پور سے کہیں باہر جارہے تھے ۔ اہل خانہ کی آمد کے بعد ہی مکمل معلومات دستیاب ہوں گی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اجمیر نیشنل ہائی وے اب تک بہت سی جانوں کا نذرانہ لے چکا ہیں ۔  یہاں ہر روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔  زیادہ تر حادثات تیز رفتار کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages