مالیگاؤں میں آگ زنی کی جھوٹی خبر سے فائر بریگیڈ عملہ گھنٹوں پریشان رہا, خاطی فرد کی تلاش جاری
مالیگاؤں : آج دوپہر ساڑھے چار بجے.کے قریب فائر بریگیڈ عملہ کو کسی نا معلوم شخص نے موبائل فون کے ذریعے آگ زنی کی جھوٹی اطلاع ارسال کی. اطلاع ملتے ہی عملہ فورأ سے پیشتر سائرن بجاتا ہوا دو سے تین گاڑیاں لے کر بتائے گئے مقام تک پہنچا لیکن تلاش بسیار کے باوجود فراہم کردہ مقام تک نہیں پہنچ پایا. بیشتر افراد سے معلومات لینے کے بعد یہ عقدہ کھلا کہ کسی نا معلوم شخص نے آگ زنی کی جھوٹی اطلاع دیتے ہوئے فائر عملہ کو پریشان کرکے رکھ دیا تھا. فائر عملہ کے شکیل تیراک نے نمائندہ کو بتایا کہ ہم نے اطلاع دینے والے شخص کا موبائل نمبر پولیس کو مہیا کرتے ہوئے اپنی شکایت درج کردی ہے. فائر عملہ کی گاڑیاں جب پوری تیاری کے ساتھ بتائے گئے مقام تک پہنچیں تو کہیں بھی آگ کا نام و نشان نہیں ملا تب فائر عملہ کے اراکین شکیل تیراک کی رہنمائی میں موٹر سائیکل کے ذریعے گنجان آبادی میں پہنچ کر معلومات لینا چاہی تو یہ معلوم ہوا کہ کسی نامعلوم شخص نے آگ زنی کی جھوٹی خبر فائر بریگیڈ عملہ کو روانہ کی تھی.فائر محمکہ مطلوبہ نمبر کے ذریعے خاطی شخص تک پہنچنے میں مصروف ہے. شکیل تیراک کے مطابق جس دن بھی وہ آگ زنی کی جھوٹی خبر دینے والے تک پہنچ جائیں گے اسی دن اس کی گو شمالی کرتے ہوئے اس کے خلاف گناہ داخل کیا جائے گا اس لئے اوباش لوگوں کو چاہیے کہ اس طرح کا بھونڈا مذاق کرنے سے باز رہیں ورنہ انھیں پولیس کے ہاتھوں مہینوں پریشان ہونا پڑ سکتا ہے.


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں