src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حاجی مخدوم اردو اسکول میں جمعیت علماء جالنہ کے تحت بہترین اجلاس سیرت النبی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 27 ستمبر، 2025

حاجی مخدوم اردو اسکول میں جمعیت علماء جالنہ کے تحت بہترین اجلاس سیرت النبی

 

حاجی مخدوم اردو اسکول میں جمعیت علماء جالنہ کے تحت بہترین اجلاس سیرت النبی

 یہ ہے مثال و عمدہ پروگرام کا اہتمام آنحضرتؓ سے عقیدت اور محبت کا اظہار ہے : مولانا سہیل ندوی













جالنہ : جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے زیر اہتمام سیرتِ پاک مہم الحمدللہ ماہ ربیع الأول کی ابتدا سے جاری ہے اس کی ضرورت و مقبولیت کی بناء پر پورے ضلع جالنہ اس کے پروگراموں کو منعقد کیا جارہاہے اور بعض اسکول و کالج میں زیادہ بارش کی وجہ سے ملتوی بھی کرنا پڑا ہے اسی سلسلے کی کڑی آج ٢٥- ستمبر جمعرات دوپہر 2 تا 5 بجے مخدوم اردو پرائمری اسکول دکھی نگر جالنہ کا ہمیشہ کی طرح بہت ہی شاندار اور عمدہ پروگرام اقصیٰ فنکشن ہال یوسف کالونی قدیم جالنہ میں مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی صدارت میں منعقد ہوا ،خاص طورپر اسکول کے طلبا اور طالبات نے تلاوت قران اور نعت پاک کے ساتھ اردو عربی انگریزی اور مرہٹی میں بڑی جاندار تقاریر کیں اور سامعین کا دل جیت لیا، بچوں کو وہیں نغد انعامات سے نوازا گیا ،ان میں سے دو بچوں نے امتیازی مقام حاصل کیا فرسٹ اور سکنڈ درجہ سے نے کامیابی حاصل کی انہیں 3 اکتوبر بروز جمعۃ اردو ہائی اسکول جالنہ میں ہونے عظیم الشان اجلاس میں انعامات سے نوازا جائے گا ،محمد اشفاق سر ہیڈ ماسٹر حاجی مخدوم اردو اسکول نے آچ کے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کے تحت جاری تعلیمی ، اصلاحی ، سیاسی و سماجی خصوصاً بے قصور نوجوانوں کوجنہیں جیلوں کی سلاخوں پیچھے ڈال دیا جاتا ہے ان کی رہائی کی کوششوں کا تذکرہ کیا، اور سیرت پاک کامیاب مہم پر جمعیت علماء کو مبارکباد پیش کی ،مولانا عیسیٰ خان کاشفی نے ادارہ ہذا کی تعلیمی ، تربیتی اور ثقافتی اعتبارسے ہر شعبہ میں ترقی کا تذکرہ کیا،مفتی سید نعمان حسینی ندوی نے سیرت پاک کے عنوان پر شاندار تقریر کی ، مولانا سیّد احسان ندوی نے حضرت محمد صلی اللہ علیہِ وسلم کے اعلیٰ مقام و مرتبہ کا ذکر کیا ،الحاج محمد افتخار الدین سیکرٹری انجمن اشاعت تعلیم و نائب صدر جمعیت علماء نے سیرت پاک کی روشنی میں بچوں کو برائیوں سے بچنے اور والدین کے احترام اور غلم حاصل کرنے کے لیۓ انتھک محنت کی جانب توجہ دلائی ،مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حاجی مخدوم اردو اسکول جالنہ جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی دعوت پر ہر سیرت پاک کا جلسہ نہایت تزک و احتشام کے ساتھ اور تیاری و اہتمام سے منعقد کرتا یہ ادارہ کے صدر مدرس اور یہاں کے اساتذہ کی اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہِ وسلم سے سچی عقیدت ومحبت اور ان سے دلی وابستگی کی علامت ہے نیز بچوں کو جس طرح تیار کیا گیا اور انہوں نے شاندار طریقے سے تعلیمی مظاہرہ کیا یہ اساتذہ کی بچوں پر مکمل محنت توجہ کا مظہر ہے آپ اس جلسہ میں آئے بچوں کے سرپرستوں سے کہا کہ آج آپ کو یہ محسوس ہورہاہوگا کہ آپ نے بچوں کو جو اس ادارہ میں داخل کیا یہ ان کا صحیح فیصلہ اور مناسب انتخاب تھا، اس کے لیے یہ ادارہ کے انتظامی ذمّہ داران خصوصاً محمد افتخار الدین صاحب ، محمد اشفاق سر ، اور ان کے رفقاء مبارکبادی کے مستحق ہیں ، اور جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کی سیرت پاک مہم کا بھی یہی مقصد ہے کہ یہ بچے اپنے ایمان وعقیدہ کی صحت اور حضور صلعم کی کی پاکیزہ تعلیمات کے ساتھ ان کی زندگی کی نشوونما ہو،محترمہ یاسمین باجی صاحبہ شیخ الحدیث و ناظمہ جامعۃ المحسنات جالنہ بھی موجود تھیں لیکن اپنی علالت کی وجہ سے انھوں نے خطاب نہیں کیا ، محترمہ آمنہ الماس صاحبہ ناظمہ جماعت اسلامی جالنہ مذہب اسلام میں خواتین کے مقام و منزلت کو قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح کیا،ماجد سر بڑی خوبصورتی سے نظامت کے فرائض انجام دیے ،اجلاس تعلیمی مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو اعزازی خوبصورت مومنٹو سے نوازا گیا ،ایوب خاں سر نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اس سے قبل اسکول کے ٹیچرز اشفاق سر ، الحاج محمد قاسم اعجاز صدیقی صاحب ،۔ غازی محمد طارق سر ، ایوب خاں سر اور ماجد سر ، حافظ قاری محمد شعیب صاحب نے مہمانوں کا گلپوشی و شال کے ذریعہ استقبال کیا،جلسہ شرکاء خصوصی میں مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی ، الحاج محمد افتخار الدین صاحب ، محمد ایوب خاں جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی ، حافظ عبد السلام قریشی امام باغبان مسجد ، مفتی سید نعمان حسینی ندوی ، مولانا سیّد احسان ندوی ، مولانا حقانی ، الحاج محمد جلیل صاحب ، عطا محمد بخشی رکن جمعیت علماء ،حافظ قاری محمد معاذ ، احمد نور سر، لیاقت علی خان یاسر ،مولانا عامر ندوی اور بہت سے مقامی علماء کرام اور عمائدین شہر موجود تھے حاضرین عوام وخواص اور خواتین سے ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا, حافظ عبد السلام قریشی کی دعا پر یہ نشست اختتام پذیر ہوئی ،،


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages