مفتی اسمٰعیل قاسمی نے تعلیم مافیاؤں کے خلاف کھولا محاذ
ریاست میں ناگپور سمیت ضلع ناسک کے بدعنوان تعلیمی اداروں اور مالیگاؤں مہا نگر پالیکا کی بوگس بھرتی پر اسمبلی میں اٹھائے سوال
ریاست کے تمام بدعنوان ادارے و آفیسران کے خلاف سخت کاروائی ہوگی, اسپیکر کے سامنے دادا بھسے نے مزید SIT کے ذریعے بھی کاروائی کا دیا انتباہ
مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی آج سال 2025 کے جاری ریاستی مانسون اجلاس کیلئے اتوار سے ممبئی میں خیمہ زن ہے آج اجلاس کے دوسرے دن ایوان بالا میں مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے اپنے شہر مالیگاؤں سمیت پوری ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے آواز اٹھائی، اس موقع پر مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے اسپیکر و وزیر تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جو بدعنوانی چل رہی ہے وہ صرف ناگپور تک محدود نہیں ہے بلکہ پورے مہاراشٹر کے اندر اسطرح کی بدعنوانی جاری ہیں ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ و برباد کرنے کی ایسی کوشش ہے جسکی وجہ سے مہاراشٹر بدنام ہورہا ہے آج اسوقت مَیں ناسک ضلع کے تعلق سے بات کرنا چاہتا ہوں، اور ہمارے وزیر تعلیم دادا بھسے کی توجہ چاہوں گا کہ آپ کی ناک کے نیچے آپ کے ضلع آپ کے شہر مالیگاؤں میں محکمۂ تعلیم میں جو بدعنوانی ہورہی ہیں اس تعلق سے آپ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے ایم ایل اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ ناسک ضلع میں پندرہ سے بیس سال سے آفیسران ہیں اگر کسی وجہ سے انکا ٹرانسفر ہوجاتا ہے تو اسٹے لیکر دوبارہ اسی جگہ پر ڈیوٹی پر براجمان ہوجاتے ہیں ان آفیسران پر پہلے بھی انکوائری لگائی گئی تھی لیکن انکوائری کا کوئی نتیجہ اور بدعنوانی کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی نہیں ہے ان کے پاس کروڑوں اربوں روپے کی جائیداد ہیں تھری اسٹار ہوٹلوں کے مالک ہیں فارم ہاؤس انکے پاس ہیں کھیتی کی بڑی بڑی زمین ہیں یہ سب بدعنوانی کے ذریعے انھوں نے بنائے ہیں میرا ایسا ماننا ہے کہ منترالیہ سے لیکر ناشک ضلع تک اور نیچے تک ان تمام آفیسروں کی ملی بھگت کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا ہے تعلیمی میدان میں جو بدعنوانی جاری ہے اسکی پوری انکوائری ہونا چاہیے، بوگس شالارتھ آئی ڈی بناکر بوگس دستخط کرکے بوگس ٹیچروں کی بھرتی کی جاتی ہیں اور پرانی تاریخوں کے اندر ان کی نوکری بتا کر کروڑوں روپے کا حکومت کو چونا لگایا جارہا ہے، فرق کی رقم نکالی جاتی ہیں وزیر تعلیم یہ بتارہے ہے 19 افراد پر کاروائی ہورہی ہے یہ تو وہ لوگ ہیں جو چھوٹی مچھلیاں ہیں، بڑی مچھلیوں کے خلاف کاروائی کب ہوگی، اور اداروں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کب ہوگی، اسی طرح مفتی محد اسمٰعیل قاسمی نے اسپیکر سے کہا کہ ناسک کے ڈپٹی ڈائریکٹر، بی ای چوہان، ایجوکیشن آفیسر نتن بچھاؤ، ایجوکیشن آفیسر ہائی اسکول پروین پاٹل، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ادئے دیورے، گنیش، پرکاش آہیرے، ایجوکیشن آفیسر پرائمری بھاسکر کنوج، صدر ایجوکیشن آفیسر پرائمری شری دھر دیورے، ہائی اسکول سدھیر پگار، چئیرمین محکمہ پرائمری ایجوکیشن مالیات شرد چوہان، اور ہائی اسکول کے نتن پاٹل، یہ سب وہ آفیسران ہیں جو بیس سالوں سے ایک ہی جگہ پر کام کررہے ہیں، ایماء اے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے مزید کہا کہ مالیگاؤں مہا نگر پالیکا نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے سال 2009 سے آج تک دس اساتذۂ کی بوگس بھرتی کی ہے اور اس غیرقانونی بھرتی میں منترالیہ کے آفیسران بھی شامل ہیں دس کروڑ روپے فرق کی رقم نکالی گئی ہے حکومت کے آفیسران نے حکومت کو ہی چونا لگایا ہے میری وزیر تعلیم کو شکایت کرنے پر فوری طور پر پردھان سچیو کو کارروائی کا حکم دیا تھا اور ہم جب اس سلسلے میں کاروائی کی تفصیلات مانگتے ہیں تو گول مول جواب ملتا ہے میرا پہلا سوال ہے کہ ریاست کی چھوٹی مچھلیوں کے علاوہ بڑی مچھلیوں کیخلاف کاروائی کریں، دوسرا سوال جو تعلیمی ادارے بدعنوانی کے ساتھ چلاتے ہیں انکے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، تیسرا سوال جو فرق کی کروڑوں روپے رقم نکالی گئی ہے اس کروڑوں روپے کی وصولی کی جائے. اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم دادا بھسے نے کہا کہ آپ نے جو شکایت دی تھی اس پر کاروائی جاری ہے اور یہ کہ مچھلی چھوٹی ہو یا بڑی جو لوگ گناہ گار ہیں سب پر سخت کاروائی ہوگی، اور جتنے تعلیمی اداروں میں بدعنوانی ہورہی ہیں سب کی انکوائری ہوگی اور سب پر سخت کاروائی کی جائے گی، اور آگے چار سے پانچ ماہ میں اسپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی SIT کے ذریعے تفتیش و کاروائی کی جائے گی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں