فلسطین کی ریل بنانے پر جلگاؤں میں نابالغ کے ساتھ دشنام طرازی اور توہین رسالت کا ارتکاب
اکھل یادو کی شر انگیزی کے باوجود پولیس ایکشن میں تاخیر
جلگاؤں (مہاراشٹرنامہ ڈیسک) 16 سالہ ذیشان ساجد شیخ, ساکن ماسٹر کالونی, نزد شیرا چوک, جلگاؤں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کرائی ہے کہ وہ اوپر دیے گئے پتے پر اپنے ماموں شیخ علی شیخ نبی کے ساتھ رہتا ہے۔ ذیشان کے پاس ایک آئی فون-50 ہے جو میرے ماموں نے دیا ہے۔ میں انسٹاگرام پر اپنی ریلز بناتا ہوں اور دوسروں کی ریلز بھی دیکھتا ہوں۔ 24/06/2025 کو میں نے فلسطین پر ایک ریل بنائی اور اپ لوڈ کی جس پر مجھے اکھل یادیو نامی آئی ڈی نے گالی دی۔ میں نے اس سے اس کا فون نمبر مانگا تو اس نے نہیں دیا۔ لیکن اس کے بعد یعنی 24/06/2025 سے لے کر آج تک وہ میرے ساتھ بدتمیزی کرتا رہا ہے۔
یہی نہیں بلکہ اس نے ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے بارے میں بہت ہی نازیبا باتیں کہی ہے اور ساتھ شکاہت کنندہ کی بھی توہین کی ہے۔ اکھل یادو نے ذیشان کے والدین اور بہن کو مغلظات بکی. علاوہ ازیں یادو نے اس پر بھی بس نہیں کیا ذیشان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی.
مجلس اتحاد المسلمین جلگاؤں کے نوجوان لیڈر رضوان شیخ نے نمائندے کو بتایا کہ خبیث اکھل یادو نے بار بار توہین رسالت ﷺ کا ارتکاب کیا, اور ایک نابالغ طالب علم کے ساتھ دشنام طرازی کی اور غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا. اس ملعون یادو نے اس بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی. اس پورے واقعے کی اسکرین شاٹس لیکر ہم جلگاؤں ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن گئے تھے., مگر اس واقعہ کو سائبر کرائم کا عذر بتا کر شکایت درج کرنے سے اجتناب برتا گیا. 30 جون کو سائبر کرائم میں ایک عرضداشت دی گئی مگر باوجود اس کے یہ مسئلہ جوں کا توں برقرار رہا. بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ اکھل یاد کی دیدۂ دلیری. سے جلگاؤں پولیس بھی خائف ہے. وہیں اکھل یادو کی اس شر پسندی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں, اگر مسلمان صبر و تحمل سے کام نہ لیتے تو مذہبی تصادم کا اندیشہ تھا. بہر حال میری جلگاؤں سائبر کرائم سے بحیثیت مجلس اتحاد المسلمین کے نوجوان لیڈر التماس ہے کہ اس گستاخ رسول کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے۔
نمائندے نے اس ضمن میں جلگاؤں سائبر کرائم سے رابطہ تو اروند پاٹل نے اپنے محکمے کی مجرمانہ غفلت پر پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے شکایت کنندہ نے یو آر ایل نہیں ٹائپ کیا تھا. اس کیس کی تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اس پر ایکشن لیا جائے گا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں