مسجد عمر فاروق (عثمان آباد) میں بڑی تندہی سے ممبر سازی ہوئی
اور مسجد خالد بن ولید کے نوجوانوں نے بھی بڑی فکرمندی اور دلجمعی سے ممبر سازی مہم میں حصہ لیکر، بے شمار افراد کو ممبر بنایا
آج مورخہ 26 جولائی 2025 بروز سنیچر مسجد عمر فاروق (عثمان آباد نزد سوئس اسکول) میں نمازِ عصر میں، دعا سے قبل مولانا آصف شعبان صاحب نے ممبر سازی کی اہمیت و ضرورت اور جمعیتِ علماء کی تابناک تاریخ، روشن کارنامے اور بلند کارکردگی کو آشکارا کرتے ہوئے فرمایا کہ جمعیتِ علماء ہند ہمارے اُن بزرگوں کی قائم کردہ تنظیم و جماعت ہے جنھوں نے گلشنِ ہند کو برطانوی سامراج سے آزاد کرانے میں داغِ یتمی، نالۂ نیم شبی، سنتِ یوسفی اور خونِ جگر بہاکر آزادئ ہند کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کیا، آج ملک میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور مذہبی آزادی ان ہی بزرگوں کی کاوشات کے مرہونِ منّت ہے، ان کے علاوہ کئی اہم باتیں ارشاد فرمائی، مصلیان نے بہت ہی دلجمعی کے ساتھ تمام باتوں کو سُنا، پھر امامِ مسجد حافظ اعجاز صاحب خود بھی ممبر بنے اور اپنے مصلیان کو بھی ممبر بنایا تمام ہی مصلیان، شوق و رغبت کے سے ممبر بنے اسی طرح مسجد خالد بن ولید کے امام حافظ ضیاء الرحمن صاحب اور ان کے رفقاء نے قابلِ قدر انداز میں ممبر سازی کو پروان چڑھایا
اس موقع پر مولاناآصف شعبان قاری اخلاق احمد جمالی، حافظ اعجاز احمد، حافظ عارف عثمانی صابر شیخ کے علاوہ کثیر تعداد میں موجود تھے،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں