مساجد کو لاؤڈ-اسپیکر کی نوٹس تقسیم جمعیت علماء ماضی کی طرح میدان عمل میں کل سے روزانہ ایک خصوصی ٹیبل مختص
سال 2022 میں لاؤڈ-اسپیکر کا اجازت نامہ نوٹس پر 150 مساجد کو نوٹس کا جواب تیار کروانے میں جمعیتہ نے معاونت کی تھی : عبدالمالک بکرا
مالیگاؤں (نامہ نگار ) لاؤڈ-اسپیکر معاملہ پہلے سیاسی جماعت BJP کے ایک لیڈر نے سازش کے تحت اٹھائی اور پھر حکومت نے اسے عدالت سے مربوط جوڑ دیا ماضی میں سال 2022 میں بھی مساجد سے لاؤڈ-اسپیکر کا اجازت نامہ NOC اور صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک آواز کو لیکر صوتی آلودگی پر سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں جانچ پڑتال کا حکم دیا جسکی تفتیش جانچ مکمّل ہوچکی ہیں اُسوقت بھی اس ضمن میں جمعیت علماء مدنی روڈ نے پیش رفت کرتے ہوئے شہر کی ایک سو پچاس مساجد کو جنھیں متعلقہ پولیس اسٹیشن سے نوٹس دی گئی تھی رہنمائی و مدد کرتے ہوئے نوٹس کا جواب تیار کرواکر پولیس اسٹیشن میں ٹرسٹیان مسجد کے ذریعے جمع کروایا گیا تھا. اُسوقت بھی دن میں 6 بجے سے رات دس بجے تک صنعتی علاقے میں 75 ڈیسیبل A، تجارتی علاقے میں 65 ڈیسیبل اے، رہائشی علاقہ میں 55 ڈیسیبل A، امن و امان شانتی والے علاقے میں 50 ڈیسیبل اے آواز کا ویلیو مقدار رکھنا ضروری ہے وغیرہ وغیرہ تفصیل اندراج تھا اس 150 مساجد میں بالخصوص مسجد حمیدیہ بڑا قبرستان ، ثناءاللہ، ابراہیم خلیل اللہ، مکرم، جونی مینارہ مسجد، جامعہ حضرت جی امین عشرت، رحمانی مسجد، آفتاب سر، عمر فاروق ،جعفر طیار، اشرف بی، ابو طلحہ، انناف، یاسین صادق، حجن زیتون محمد صادق، یسین خنو، میزاب رحمت، مسجد امیر حمزہ، چراغ النساء، قوت الاسلام، صدیق و آمین، آسمہ اسٹار ہوٹل، شبیر حسن، امام ابو حنیفہ، مسجد ہلال، حاجی عبدالرشید، زینب حجن، انوار مصطفیٰ، مسجد حبیب، وغیرہ مساجد کو نوٹس معاملہ میں راحت دلانے کا کام جمعیت علماء مدنی روڈ نے کیا تھا آج حالیہ دنوں میں ممبئی کو نشانہ بنایا گیا اسکے بعد اب مالیگاؤں میں بھی کاروائی کی نوٹس پہنچ گئی ہیں لیکن جمعیت علماء ملک گیر پیمانے پر مسلمانوں کے ہر معاملات مذہبی ذاتی آئینی تعلیمی معاشی عائلی شعبوں میں نمائندگی کرتے آرہی ہیں اس مرتبہ بھی نوٹس کا جواب تیار کرنے انھیں جمع کروانے کیلئے روزانہ ایک خصوصی ٹیبل لگایا گیا ہے رات سات بجے سے دس بجے تک اس ضمن میں رہنمائی و امداد کی جاۓ گی اور نوٹس کا جواب تیار کیا جائے گا لہذا مساجد کے ذمہ داران ٹرسٹیان جمعیت علماء مدنی روڈ سے رابطہ کریں دفتر پر آتے وقت اپنے ساتھ نوٹس اور مندرجہ ذیل کاغذات پیپر بھی ساتھ لائیں، ذمہ دار ٹرسٹی کا آدھار کارڈ، امام و موذن کا آدھار کارڈ، نام پتہ موبائل نمبر، مسجد کا رجسٹریشن وقف بورڈ یا چیریٹی کمشنر سرٹیفیکیٹ، تمام ٹرسٹیان کا نام موبائل نمبر وغیرہ ساری تفصیلات کے ساتھ آئیں، جمعیت علماء مدنی روڈ کے صدر مفتی اسمٰعیل قاسمی و دیگر ورکنگ کمیٹی و مجلس عاملہ کے ارکان کے مشورہ سے یہ فیصلہ کیا گیا اس طرح کی اطلاع جمعیت علماء مالیگاؤں جنرل سیکرٹری عبدالمالک بکرا نے اخبار ہذا کو دی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں