src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 24 اپریل، 2025

 *بھوساول میں دعوت اسلامی ہند کا ضلعی حج کیمپ کامیابی سے ہم کنار*

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) 

22 اپریل کو بھوساول شہر میں مذہبی و سماجی تنظیم دعوت اسلامی ہند کی جانب سے ضلعی سطح کا حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عازمین حج  نے شرکت کی۔ اس تربیتی کیمپ میں ممبئی سے حاجی شبیر احمد اور رائے پور سے حاجی عابد خان نے عازمین حج کو حج کے دوران درپیش مسائل اور حج کے دوران مذہبی رسومات کے بارے میں تربیت دی۔  خواتین کے لیے بیٹھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ دعوت اسلامی ہند کے ضلعی صدر زبیر عطاری، شعیب عطاری، حاجی شاکر، یوسف خان، اظہر قادری، حاجی تنویر، فرید شیخ، عبدالسعید، جہانگیر شیخ، عابد شیخ، سید عمران، حافظ قاسم اور جی این آر ایف کے ضلعی صدر رفیق روشن قادری نے پروگرام کو کامیاب بنانے کی کوشش کی۔ انتہائی روحانی ماحول میں عالمی امن وامان اور عازمین حج کی آسانیوں کی دعاؤں کے ساتھ کیمپ کا اختتام ہوا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages