وقف بچائیں, آئین بچائیں : ایکتا سنگھٹنا نے مولانا عمرین سے کی ملاقات ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) وقف بل کو صدر جمہوریہ ہند کی منظوری ملنے کے بعد، مفتی خالد، فاروق شیخ، مولانا رحیم پٹیل، انیس شاہ اور ایکتا سنگھٹنا جلگاؤں کے طاہر شیخ نے مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے ملاقات کی، جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری کے ساتھ ایک گھنٹہ تبادلۂ خیال ہوا۔
ان شاء اللہ، مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایات و رہنمائی کے مطابق ایکتا سنگھٹنا جلگاؤں شہر اور ضلع کی تمام سماجی، تعلیمی اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ مل کر "وقف بچاؤ، آئین بچاؤ" مہم کے تحت کام کرے گی۔ اس کی ابتدا جلد ہی جلگاؤں شہر میں جیل بھرو آندولن سے کی جائے گی۔
صبر اور تحمل کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوری طریقے سے احتجاج جاری رہے گا: ایکتا سنگھٹنا۔* مولانا عمران کے ساتھ بات چیت میں تنظیم نے کہا ہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی رہنمائی اور ہدایات کے ساتھ صبر اور تحمل کے ساتھ ہم جمہوری طریقے سے وقف ترمیمی قانون (امید) کی مخالفت کریں گے۔ اپنا مؤقف رکھتے ہوئے ایکتا سنگھٹنا کی جانب سے مفتی خالد، مولانا رحیم پٹیل، فاروق شیخ، انیس شاہ، مولانا توصیف شاہ مظہر خان، انور خان، متین پٹیل، قاسم عمر، عمران شیخ سعید شیخ، سلیم انعامدار، یوسف خان نے اپنی پریس نوٹ میں کہی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں