مذہب اسلام کے ماننے والوں نے سیاسی پارٹی کا شارٹ فارم نام " اسلام " رکھ دیا..
ایک لمحہ فکریہ
✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں
*تاریخی شہر مالیگاؤں میں ایک سیاسی پارٹی کا شارٹ فارم نام اسلام رکھ دیا گیا*... *پھر کیا تھا دنیا والوں نے دیکھا کہ اسلام نام کے ہرے رنگ کے پرچم تلے آتش بازی ، ہلڑ بازی ناچنا گانا اور* *جانوروں سے بدتر آوازیں نکالنا جیسے تمام ناجائز و نامناسب و غیر شرعی حرکتیں اجتماعی شکل کی گئیں.... اور ابھی چند گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ مین آگرہ روڈ پر پارٹی کے اندھ بھکتوں نے ، نوجوانوں نے ہاتھ میں اسلام والے نام کا ہرا جھنڈا لیے کر جھنڈ کے جھنڈ نکل پڑے اور وہی ہلڑ بازی شور شرابہ جنہیں دیکھ کے شرمائے یہود کے مصداق.... آخر کار مین آگرہ روڈ جام ہوگیا عوام ، راہ گیر مرد و خواتین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر پولیس انتظامیہ کا سہارا لینا پڑ گیا.
گذشتہ کئ سالوں سے تحریر کے ذریعے سوشل میڈیا، اخبارات وغیرہ کے ذریعے مسلسل آگاہ کیا گیا کہ ہمارے شہر مالیگاؤں میں جھوٹی شان کے خاطر سیاسی لیڈران کا جھوٹے استقبال کے لئے اندھ بھکتوں، نوجوانوں کا آتش بازی کرنا، ہلڑ بازی کرنا، ناچنا گانا شور شرابہ کرنا اور جانوروں سے بدتر آوازیں نکالنا یہ ایک فیشن بن چکا ہے اور ایسے بدترین ماحول میں اسلام نام والی پارٹی کا ہرا جھنڈا ہاتھوں میں لے کر دنیا والوں کے سامنے غیر شائستہ حرکتیں کرنا یہ شہر مالیگاؤں کے سنجیدہ عوام مہذب شخصیات اور علما کرام کے لیے ایک لمحہ فکریہ بن گیا ہے جس پر جلد سے جلد بیدار ہونے اور صحیح فیصلہ لینے کی ضرورت ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام کی صحیح سمجھ بوجھ عطا فرمائے اور قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق بقیہ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے.. آمین یا رب العالمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں