src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 3 اکتوبر، 2024

 




بندوق کی گولی اور کتا گولی والے بدنام شہر مالیگاؤں کی سنجیدہ عوام اب استعفیٰ مانگنے پر مجبور.... جمیعت یا سیاسی

مزید بدنامی، لوٹ کھسوٹ اور کھنڈرات سے شہر کوبچانے کے لیے ایک نئ قیادت کی اشد ضرورت


✒️ اعجاز شاہین مالیگاؤں


مسجد و مینار والے دیندار شہر کو کھلم کھلا غنڈہ گردی ، کارپوریشن میں لوٹ کھسوٹ اور شہر مالیگاؤں کو مذید کھنڈرات سے بچانے کے لیے یہی سنجیدہ عوام نے ایک عالم دین کو ووٹ اور نوٹ دے کر شہر مالیگاؤں کا نمائندہ منتخب کر کے ثابت کر دیا تھا کہ سنجیدہ عوام کے ہاتھوں میں شہر کا نقشہ تبدیل کرنے کی بہت بڑی طاقت موجود ہے مگر آج بھی شہر کے حالات بد سے بدتر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں 

گذشتہ 35 سے 40 سالوں کے دوران مالیگاؤں کارپوریشن سے تقریباً تین ہزار کروڑ سے زائد رقم شہر کی ترقی،  صحت اور تعلیمی لائن سے استعمال کرنے کے لیے بجٹ کی شکل میں نکالی جا چکی ہے .... مگر آج بھی شہر مالیگاؤں کی عوام ناکارہ روڈ گٹروں کی وجہ سے دھول مٹی سے پریشان ،  کھیل کود کے لیے نہ کوئی میدان ، علاج و معالجہ کے لیے نہ کوئی معقول ہاسپٹل عورتوں بچوں کے لیے نہ ہی کوئی شاندار گارڈن اور تعلیمی لائن سے کالج اور میڈیکل کیمپس بنانا تو دور کی بات جو پرانی اسکول تھیں وہ بھی کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی یا گدھے کے سر سے سینگ کے مانند غائب ہو گئی... حالانکہ آج تک مالیگاؤں کارپوریشن میں اکثریت مسلم لیڈران کی ہے اور مالیگاؤں سینٹرل میں ایم ایل اے بھی مسلمان ہی ہے مگر ہر میدان میں ناکام و ناکارہ ثابت ہوکر رہ گئے. اور آپسی بندر بانٹ کیا جا رہا ہے کہ اللہ ہی خیر کرے . غاصبانہ ٹھیکیداری میں، بیت المال کے لوٹ کھسوٹ میں کون شخص ملوث نہیں ہے خود سے اپنا جائزہ لے سکتا ہے اللہ تعالیٰ کو حاظر و ناظر جان کر..... شہر مالیگاؤں کی غریب عوام کو بے وقوف بنا کر ان کے ہی خون پسینے کی کمائی سے نامناسب ٹیکس زبردستی بھرایا گیا... اور آج پھر سے ایک مرتبہ  عوام کو نئے لالی پاپ کا لالچ دیا جا رہا ہے

چونکہ ہر کوئی لیڈر مسلمان ہے اور اسے اپنی ناکامی کا احساس نہیں ہے کل اس کے پاس کتنی دولت تھی اور آج کتنی جائداد کا مالک بنا بیٹھا ہے چند دنیاوی مفاد کے خاطر کس طرح عوام کو مسلسل دھوکہ دے رہا ہے؟؟؟ اس طرف سنجیدہ عوام کو اور شہر عزیز کے علما کرام کو سختی کے ساتھ نشان دہی کرنے کی ضرورت ہے

مسجد و مینار ، مدارس اور مسلمانوں کی اکثریت والے شہر میں بزرگ مرد و خواتین، حاملہ خواتین کے علاوہ ہر بیمار شخص کو  شہر کے کسی بھی  راستے لے کر چلنا دشوار، میت کا جنازہ لے کر چلنا دشوار، کئ جگہوں پر نمازیوں کو مسجد میں جانے کے لیے بدبودار گٹروں کے گندے پانی سے ہو کر گزرتا پڑتا ہے اور اسکول و مدارس کے طلبہ و طالبات کو بھی مسلسل دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہاسپٹل اور تعلیمی لائن سے کوئی منصوبہ بندی اور انتظام نہیں ،  جہاں گندگی اور ناکارہ سڑکوں کو لے کر اپنے ہی مدارس کے بچے اور علما کرام احتجاجاً سڑکوں پر نکلنا پڑے اور شہر مالیگاؤں کے ناکارہ مسلمان لیڈران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگتی ہو، عملی قدم اٹھانے پر مجبوری محسوس کرتے ہوں ایسے تمام ہی ناکارہ لیڈران کو اور ان کے تمام ہی اندھ بھکتوں کو بندوق کی گولی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی لاٹھی کا انتظار کرنے سے پہلے سچے دل سے توبہ و استغفار کر کے عملی میدان میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ... 

آج بھی شہر مالیگاؤں کی ترقی اور ہمارے بچوں کے مستقبل سنوارنے کی اگر واقعی میں ہم کو فکر ہے تو پھر سے ایک نئ قیادت کو اتحاد و اتفاق رائے سے منتخب کیا جانا چاہیے جس طرح سے حال ہی میں ہم نے پارلیمنٹ کے الیکشن میں اتحاد کا بہترین مثالی عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے سالوں سے منتخب ہونے والے بی جے پی کے مغرور و تعصب پسند ایم پی کو گھر کا راستہ دکھا دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages