جلگاؤں میں رام گیری مہاراج کے خلاف مقدمہ درج
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شری شیتر گوداوری دھام بیٹ مقام پوسٹ سرلا تعلقہ شری رام پور ضلع احمد نگر کے مہنت رام گیری مہاراج نے حضور اکرم صلّی علی و سلم کی شان مبارکہ اور مزہب اسلام متعلق دیے گئے بیانات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ جلگاؤں ضلع بھر میں کیا گیا تھا لیکن پولس انتظامیہ اس مطالبے کو نظر انداز کر رہی تھی، اس لیے جلگاؤں ضلع میں" ایکتا سنگھٹنا " نام کی ایک تنظیم بنائی گئی اور انہوں نے میمورنڈم دیا تھا کہ اگر مہاراج کے خلاف قابل سماعت مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو وہ 28 اگست کو کلکٹریٹ آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔
پولیس نے ایکتا سنگھٹنا کے روح رواں فاروق شیخ عبداللہ کی شکایت پر بی این ایس ایس کوڈ کی دفعہ 173 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 192، 196، 197، 299، 302 اور 356 کے تحت مقدمہ درج کر لیا
مذکورہ کیس کو 0/24 کے ذریعہ مزید کاروائی کے لئے سنر ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا گیا ہے اور مزید تفتیش سنر ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کرے گی۔
*فاروق شیخ کی شکایت*
رام گیری مہاراج نے 15 اگست کو اپنی مہم کے دوران تین منٹ اور آٹھ سیکنڈ کی یوٹیوب ویڈیو رینٹ ڈراپ کے ذریعے، اسلام کے آخری پیغمبر، ماں عائشہ کی زندگی اور مزہب اسلام کس طرح جابرانہ ہے کے بارے میں غلط بیانی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ جس کی وجہ سے اس میں دو مزاہب میں دوریاں پیدا ہوگئیں اور اس سے مختلف گروہوں میں دشمنی بڑھ گئی، ہم آہنگی میں خلل پیدا ہوگئی۔ لہٰذا اس کے اس جھوٹے اور بے بنیاد بیان کی وجہ سے قومی یکجہتی کے لیے نقصان ہورہاہے ، ساتھ ہی اسلام کی توہین کی گئی ہے ۔ یہ ویڈیو اس طرح نشر کی گئی کہ اس کی بیان بازی خطرناک اور لاپرواہی کے ساتھ ہیں، اس سے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا خدشہ ہے اور اس طرح کی نشریات کا مقصد جرم کو ہوا دینا اور ہنگامہ آرائی کا تھا، فاروق شیخ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس نے اسلام کے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی ہے، اور درج بالا دفعات کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس لۓ مورخہ ٢٨ اگست بہ روز بدھ کو جو ضلعی سطح کا یک روزہ احتجاجی مظاہرہ آندولن رکھا گیا تھا وہ فی الوقت ملتوی کر دیا گیا ہے سے متعلق سنگھٹنا نے اپنے اعلان میں کہا سات ہی اگلی کارگزاری پولس کاروائیوں پر منحصر کرتی ہے کہ اگلا قدم کیا ہوگا ؟پولس کا ایف آئی آر درج کرنے کے لئے راضی ہونا یہ ملی اتحاد کی کامیابی ہے جو "ایکتا سنگھٹنا"کی صورت میں نظر آرہی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں