اقراء اردو ہائی سالار نگر جلگاؤں کے طلبہ کی گورنمنٹ اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقراء اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں کے 7 طلباء نے فروری 2024 کے مڈل اسکول و ہائی اسکول اسکالرشپ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے شہری میرٹ لسٹ میں مقام حاصل کرکے حکومت کی جانب سے وظیفے کے اہل ہوئے۔ حمدان محمود شیخ , محتشم میر نور اقبال نے جماعت پانچویں کی اسکالرشپ میں نمایاں نمبرات لے کر اسکالرشپ حاصل کی ہے ۔
اسی طرح سے جماعت ہشتم کے محمد حزیف جاوید ،سعد رضوان خان ،صفوان جاوید کھاٹک، منیبہ عتیق احمد، شیخ عریش ناظم احمد نے نمایاں نمبرات حاصل کر کے میرٹ لسٹ میں مقام حاصل کیا۔یہ طلبہ تین سال تک 7500 روپے اسکالرشپ وظیفہ حاصل کریں گے۔ جماعت پنجم کے طلبہ کو چھ ہزار روپے سالانہ تین سال تک اسکالرشپ کا وظیفہ حکومت کی جانب سے دیا جائے گا۔ ان طلبہ کی نمایاں کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ڈاکٹر عبدالکریم سالار، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ، سیکرٹری اعجاز ملک، اسکول کمیٹی کے چیئرمین ایس۔ ایم ظفر، عبدالرؤف شیخ، عبدالرشید شیخ سر، عبدالمجید زکریا سیٹھ، ڈاکٹر طاہر ، امین بادلی والا، عبدالعزیز سالار، ڈاکٹر ذبیح اللہ شاہ، آصف اقبال شاہ، غنی میمن ، رمیز بادلی والا ،طارق انور شیخ و دیگر ممبران نے طلبہ کو اسکول بیگ اور گل دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ و اسکالرشپ امتحان کے انچارج شیخ نور محمد نثار احمد کا لیپ ٹاپ بیگ و گل دے کر اعزاز کیا گیا۔ ساتھ ہی اسکالرشپ کی تدریس کرنے والے اساتذہ میں فرحت تبسسم مبین خان ، نفیس بانو، شیخ نور محمد، ڈاکٹر انیس الدین، نزہت آمنہ محمد ظفر,ثناءانیس شیخ ، منیبہ خان، تبسم سید جعفر ،رضوان لطیف، تبسم لطیف شیخ ، کلاس ٹیچر ڈاکٹر انیس الدین شیخ اورنفیسمس کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔واضح رہےکہ گزشتہ سال اقراء ارو ہائی ا سکول میں مسابقتی امتحان کے لیے شہر کے تمام اسکولوں کےمنتخب طلبہ کی تیاری ہفتہ واری کوچنگ کلاسزWCC میں سبجیکٹ ایکسپرٹ کےذر یعے کروائی گئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں