src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نریندر مودی نے وارانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 مئی، 2024

نریندر مودی نے وارانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا






نریندر مودی نے وارانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا



حلف نامےمیں کل اثاثہ  3 کروڑ 2 لاکھ 6 ہزار 889 روپے



وارانسی، 14 مئی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو وارانسی پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا . مودی دو پہر تقریباً 12 بجے وارانسی ڈسٹرکٹ کچہری پہنچے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر گنشور دت شاستری , مودی کے ساتھ بطور تجویز کنندہ موجود تھے ، جب کہ ایک اور تجویز کنندہ سنجے سو نکر اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی نامزدگی کے وقت کمرے میں موجود تھے۔ وزیراعظم مودی نے  تیسری بار   وارانسی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس سے قبل وہ 2014 اور 2019 میں بھاری اکثریت سے جیت کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

اس بار مودی کی دولت کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں داخل انتخابی حلف نامہ سے سامنے آئی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس 52 ہزار روپے نقد ہیں۔ مودی کے اسٹیٹ بینک میں دو اکاؤنٹس ہیں۔ ان میں سے ایک اکاؤنٹ گاندھی نگر گجرات میں ہے اور دوسرا شیواجی نگر ، برانچ وارانسی میں ہے۔ وزیر اعظم مودی کے گجرات کے بینک اکاؤنٹ میں 73 ہزار 304 روپے اور وارانسی اکاؤنٹ میں صرف 7 ہزار روپے ہیں۔ وزیراعظم مودی کے پاس ایس بی آئی میں ہی 2 کروڑ 85 لاکھ 60 ہزار 338 روپے کی ایف ڈی ہے

وزیر اعظم مودی نے بھی نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ میں 9 لاکھ 12 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کے علاوہ منقولہ اثاثوں میں ان کے پاس سونے کی چار انگوٹھیاں ہیں جن کا کل وزن 45 گرام ہے اور ان کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 750 روپے ہے۔ وزیراعظم مودی کے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس نہ تو گھر ہے اور نہ ہی زمین۔ اس صورتحال میں ان کی کل دولت 3 کروڑ 2 لاکھ 6 ہزار 889 روپے بنتی ہے۔

انتخابی حلف نامے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں بھی تفصیلات دی ہے۔ اس کے مطابق وزیراعظم مودی نے 1967 میں گجرات بورڈ سے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ پھر 1978 میں دہلی یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کیا۔ وزیراعظم مودی نے 1983 میں گجرات یونیورسٹی سے آرٹس میں ماسٹرز کیا۔


نامزدگی سے قبل، وزیراعظم مودی نے دشنا سو امیدھ گھاٹ جا کر ماں گنگا کی پوجا ار چنا کی اور کروز کی سواری کی جس کے بعد انہوں نے کال بھیرو مندر جاکر کاشی کے کوتوال سے نامزدگی کی اجازت مانگی، جس کے بعد وہ کلکٹریٹ کے لئے روانہ ہوئے۔  مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑک کے دونوں طرف لوگوں کی بھیڑ جمع تھی جنہوں نے ہر ہر مودی اور جئے شری رام کے نعرے لگا کر وزیر اعظم کی حوصلہ  افزائی کی ۔


وزیر اعظم کے نامزدگی کے مقام پر پہنچنے سے پہلے ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے علاوہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور بی جے پی و اتحادی جماعتوں کے سرکردہ لیڈران و عہدیداران نے وہاں اپنی موجودگی درج کرائی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم مودی پیر کو اپنے پارلیمانی حلقہ کے دوروزہ دورے پر آئے تھے اور کل دیر شام انہوں نے روڈ شو کے ذریعے کاشی کے لوگوں سے جیت کا آشیر واد طلب کیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages