src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ : ملزمین کے بیانات کا اندراج آخری مراحل میں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 17 مئی، 2024

مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ : ملزمین کے بیانات کا اندراج آخری مراحل میں

 



 مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملہ : ملزمین کے بیانات کا اندراج آخری مراحل میں





صرف دو ملزمین نے عدالت سے دفاعی گواہان کو طلب کرنے کی اجازت طلب کی





ممبئی17/مئی : ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کی یومیہ سماعت جاری ہے، کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 313 کے تحت ملزمین کے بیانات کا اندراج جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، چند ہی سوالات ملزمین سے پوچھے جانا باقی ہے۔ اس معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کا اندراج عدالت گذشتہ ایک ہفتہ سے کررہی ہے، گذشتہ کل ملزمہ سے تمام سوالات عدالت نے پوچھ لیئے صرف ایک سوال کا جواب ملزمہ نے تحریری اور تفصیلی عدالت کو دینے کے لیئے عدالت سے وقت طلب کیا جسے عدالت نے منظور کرلیا اور ملزمہ کو حکم دیا کہ وہ 3/ جون کو عدالت میں اپنا تحریری جواب داخل کردے۔


خرابی صحت  کی وجہ سے گذشتہ کئی سماعتوں سے سادھوی  پرگیہ سنگھ ٹھاکر 313/ کے  بیان  پر حسب سابق دستخط کرنے کی بجائے انگوٹھا لگا رہی ہے، ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ صحت کی خرابی اور کمزوری کی وجہ سے اس کے ہاتھ کی طاقت تقریباً ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے دستخط کرنے میں اسے دقتوں کو سامنا ہے لہذا اسے انگوٹھا لگانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے اس کی اجازت منظور کرلی جس کے بعد سے ملزمہ دستخط کرنے کی بجائے انگوٹھا لگا رہی ہے۔



اسی درمیان خصوصی این آئی اے عدالت کے جج اے کے لاہوٹی نے ملزم کرنل پروہت کو حکم دیا کہ وہ دفاعی گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرے، عدالت نے ملزم کو دفاعی گواہان کی فہرست داخل کرنے کا آخری موقع دیا ہے کیونکہ ملزم نے عدالت سے وعدہ کیا تھا کہ وہ 16/ مئی کو دفاعی گواہان کی فہرست عدالت میں داخل کردے گا لیکن اس نے کل داخل نہیں کی اور ایک عرضداشت داخل کرکے عدالت سے وقت طلب کیا جسے عدالت نے آخری چانس دیتے ہوئے منظور کرلیا۔
عدالت نے ملزم سدھاکر اومکار چترویدی کو بھی حکم دیا کہ وہ 27/ مئی تک دفاعی گواہان کی فہرست عدالت میں داخل کردے، فہرست داخل نا کرنے کی صورت میں عدالت اگلی کارروائی کا آغاز کردیگی۔


ابتک عدالت نے تمام ملزمین کے 313 / کے بیانات کا اندراج کرلیا ہے صرف سادھوی پرگیہ سنگھ کی جانب سے ایک سوال کا تفصیلی جواب عدالت میں داخل کرنا باقی ہے۔ابتک عدالت سے صرف دو ملزمین کرنل پروہت اور سدھاکر اومکار چترویدی نے دفاعی گواہان کو پیش کرنے کی اجازت طلب کی، بقیہ ملزمین دفاعی گواہان کو پیش کرنیکے حق میں ابتک کچھ نہیں کہا ہے، ممکن ہے وہ دفاعی گواہان کو طلب نہیں کریں گے۔
دوران سماعت عدالت میں خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال،جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ 
شاہد ندیم و دیگر موجود تھے۔


 واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔323سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج تقریباً مکمل کرلیا ہے۔
  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages