تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ توڑ پولنگ پر مالیگاؤں شہر کی عوام کو تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا
مالیگاؤں:(خیال اثر) مالیگاؤں شہر کی خواتین اور نوجوانوں نے یہ ثابت کردیا کہ ملت فروش. ضمیر فروش، اور قوم کے سوداگروں، چھوٹے بڑے دلالوں کی سماج میں کوئی قدر اور اہمیت نہیں ہے .مالیگاؤں شہر مسجدوں میناروں کا شہر ہے اس شہر سے اٹھنے والی ہر آواز کامیابی حاصل کرتی ہے
20 مئی 2024 مالیگاؤں دھولیہ پارلیمنٹ حلقہ میں پولنگ ہوئی
مالیگاؤں شہر کی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہو کہ جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار پارلیمنٹ الیکشن میں مالیگاؤں شہر میں ریکارڈ توڑ پولنگ ہوئی ہے
مالیگاؤں شہر کی عوام بالخصوص خواتین نے شہر مالیگاؤں کے مفتیان کرام علمائے کرام کی محنت و اپیل کرنے پر ملک کے آئین کو بچانے کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا تپتی ہوئی دھوپ کو برداشت کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ لیا
مالیگاؤں شہر کی خواتین اور نوجوانوں نے یہ ثابت کردیا کہ ملت فروش. ضمیر فروش، اور قوم کے سوداگروں، چھوٹے بڑے دلالوں کی سماج میں کوئی قدر اور اہمیت نہیں ہے اور خواتین نے ووٹنگ میں حصہ لے کر یہ ثابت کردیا کہ تین طلاق کے خلاف حجاب کے خلاف قانون بنانے والوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی طاقت رکھتی ہیں
ہم شہر کی عوام مائیں بہنیں شوشل ورکروں کے بہت بہت شکر گزار ہے کہ آپ نے اپنی بساط بھر کوشش کی ہے دھوپ کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے آپ نے اپنا جمھوری حق ادا کیا گھنٹوں آپ قطار میں کھڑے رہ اپنا جمہوری حق ادا کیا
مالیگاؤں شہر کی عوام کا شہر مالیگاؤں کی تمام سیاسی پارٹیاں اور ملّی تنظیموں کی
طرف سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے
مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ توڑ پولنگ کا سارا کریڈٹ شہری لیڈران خصوصاً ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی, مولانا عمرین محفوظ رحمانی, جنابِ اعجاز بیگ, آصف شیخ رشید, الحاج یونس عیسی, مستقیم ڈگنیٹی, ڈاکٹر خالد پرویز, شان ہند, الحاج یوسف الیاس, حاجی یوسف سیٹھ نیشنل والے, الحاج اطہر حسین اشرفی , الحاج عبدالرحمن شاہ, مولانا آصف شعبان, حافظ انیس اظہر اور صوفی نورالعین صابری کے سر جاتا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں