بوریولی میں انوکھی واردات: اے ٹی ایم میں چوری کے ارادے سے گھسا چور، ناکام ہونے پر اے ٹی ایم مشین کو لگائی آگ
سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوئی واردات۔ پولیس نے کیا گرفتار
ممبئی: بوریولی میں چوری کا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ چوری تو نہیں ہوئی لیکن پولیس نے سی سی ٹی وی میں جو دیکھا وہ چونکا دینے والا تھا۔ اے ٹی ایم میں چور گھس گیا۔ اس نے اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش کی۔ بہت کوششوں کے باوجود جب وہ اے ٹی ایم کو توڑنے میں ناکام رہا تو اس نے اے ٹی ایم کو آگ لگا دی تاکہ اگلا حصہ جل جائے اور وہ اے ٹی ایم کے اندر رکھی رقم نکال سکے۔ باوجود اس کے وہ کامیاب نہ ہوسکا، اور کافی دیر تک چوری کی کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا۔ بالآخر اسے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر گشت کے دوران گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت ستارا کے ساکن اومکار ولاس شیلیونت (22) کے طور پر ہوئی ہے۔ اس معاملے میں بینک منیجر نے شکایت درج کرائی تھی۔
بوریولی پولیس کے مطابق، بوریولی ویسٹ کے شمپولی علاقے میں بینک آف بڑودہ کی ایک شاخ ہے۔ برانچ کے ساتھ ہی ایک اے ٹی ایم سینٹر بھی ہے۔ 11 نومبر کو صبح تقریباً 4.35 بجے بینک کے سرویلنس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ایک شخص نے بینک منیجر کو فون کیا اور بتایا کہ بینک کی اے ٹی ایم مشین کا ڈسپلے جل گیا ہے۔
شکایت پر منیجر فوراً اے ٹی ایم پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ کسی نے اے ٹی ایم مشین کھولنے کی کوشش کی تھی۔ یہ واضح ہورہا تھا کہ اے ٹی ایم کو جلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ بینک نے اے ٹی ایم کے اندر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کردی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ 25 سے 30 سال کی عمر کا ایک نوجوان اے ٹی ایم کے اندر داخل ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے مشین کو توڑتے اور پھر اس میں آگ لگانے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ لیکن جب وہ رقم لوٹنے میں ناکام رہا تو وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں