جنتادل سیکولر کی سماج وادی پارٹی میں شمولیت
سماجوادی پارٹی تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلے گی: پرتاپ ہوگاڑے
ممبئی : مہاراشٹر میں جنتادل سیکولر کے کارکنان نے سماجوادی پارٹی کا دامن تھام لیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ انہوں نے سیکولر ازم کے نظریات کی بنیادوں پر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے جنتادل سیکولر کے کارکنان کے سماجوادی پارٹی میں شمولیت پر یہ واضح کیا کہ اس سے ایس پی کو تقویت ملے گی اور تمام نو منتخب عہدیداران پارٹی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے یہاں مراٹھی پتر کار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں جنتادل کے کارکنان کا پارٹی میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ فرقہ پرستوں کے خلاف سماجوادی پارٹی ہمیشہ سے ہی سینہ سپر رہی ہے اور ایسے میں جنتادل سیکولر کے کارکنان نے نظریات کی بنیاد پر اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے کیونکہ ہماری پارٹی سیکولر قدروں اور سوشلسٹ نظریات کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی معاشرہ کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے اور ان کی لڑائی لڑنے کا وعدہ کرتی ہے اور اسی نہج پر پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے جنتادل سیکولر کے کارکنان کو شامل کیا گیا ہے اعظمی باضابطہ طور پر نو منتخب اراکین پرتاپ ہوگاڑے کولہا پور ایس پی مہاراشٹر کارگزار صدر ایڈوکیٹ ریون بھونسلے ضلع عثمان آباد مہاراشٹر پردیش ترجمان ڈاکٹر پی ڈی جوشی نانڈپر ضلع نائب صدر مالیگاؤں کے مزدور کسان لیڈر جنتادل سیکولر مرحوم لیڈر نہال احمد کی اہلیہ ساجدہ نہال احمد مہاراشٹر پردیش اقلیتی سیل کی صدر شیواجی راؤ پارولکر کولہا پور مہاراشٹر پردیش کسان تنظیم سربراہ ایڈوکیٹ ندیش امبیڈ کر امراوتی مہاراشٹر سکریٹری، کمار راؤت وسنی ویرار ضلع سیکریٹری، مستقیم ڈکنیٹی مالیگاؤں سیکریٹری کے عہدہ پر منتخب کیا گیا ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تمام اراکین پارٹی کو جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور تنظیمی امور کو مستحکم کرنے میں ہر ممکن تعاون و سعی کریں گے۔ اس موقع پر نومنتخب کارگزار صدر ایس پی پرتاپ ہوگاڑے نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سماجوادی پارٹی کو تقویت پہنچانا ہی ان کا مقصد ہے اور مہاراشٹر بھر میں ایس پی کی کارکردگی کو جلا بخشنے کیلئے کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ابھی سماجوادی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی ہیں لیکن اب آئندہ اسمبلی میں 10 سے 12 اراکین اسمبلی فتحیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کہتے ہیں کہ وہ 80 کروڑ عوام کو راشن تقسیم کر رہے ہیں یعنی 80 کروڑ عوام غریب ہیں اور ان کے لئے ہمیں کام کرنا ہوگا۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ بھیونڈی اور مالیگاؤں اچل کرنجی شولا پور سمیت دیگر اضلاع میں پاور لوم کی صنعتیں خستہ حالی سے دو چار ہے لیکن وزیر اعلی ایکناتھ شندے اس سے چشم پوشی کا شکار ہے سرکار ٹیکسائیل سے متعلق جامع پالیسی بنانے سے بھی قاصر ہے بی جے پی نے اس متعلق پالیسی تیار کی اور جب کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ تو بھیونڈی سے مجھے اس میں شامل کیا گیا لیکن ٹیکسائیل پالیسی پر پانچ منٹ بھی بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاور لوم صنعتیں بربادی کے دہانے پر ہےں۔ اس سے وابستگان کی معاشی حالت تباہ کن ہے کیونکہ اس صنعت سے مسلمانوں اور اقلیتوں کی وابستگی ہے اس لئے سرکار اس سے چشم پوشی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اردو کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح سے پاور لوم کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ مسلم ریزرویشن پر رئیس شیخ نے کہا کہ مسلم ریزرویش کیلئے سماجوادی پارٹی پوری شد و مد کے ساتھ تحریک چلائے گی اور مراٹھا مسلم بھائی بھائی کا نعرہ دے کر یہ تحریک شروع کی گئی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ایس پی ترجمان عبدالقادر چودھری بھی شریک تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں