پونے میں دل دہلا دینے والا حادثہ؛ ٹیمپو ڈرائیور سے بے قابو، ڈاکٹر سمیت 7 افراد زخمی
پونے گزشتہ اتوار کو مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں ایک ٹیمپو ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور موٹر سائیکل اور کار کو کچلتا ہوا آگے چلا گیا۔ یہ حادثہ پونے کولاڈ ہائی وے پر ملشی تعلقہ میں پیش آیا۔ حادثے میں سات افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کا پرائیویٹ اسپتال میں علاج جاری ہے۔
یہ حادثہ ہائی وے کے کنارے ایک گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ خبر کے مطابق یہ حادثہ گاڑی کا کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا۔ اس سلسلے میں ڈرائیور گووند بھالچندر لال کے خلاف پوڈ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔
سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، ایک موٹر سائیکل اور کار سوار سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہائی وے کے کنارے کچھ گاڑیاں کھڑی ہیں اور ان کے قریب ایک مرد اور ایک عورت باتیں کر رہے ہیں۔ اس کے بعد بے قابو ٹیمپو آیا اور موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر مار دی۔ یہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں