بھیونڈی کے مہاپولی گاؤں میں دو گروپس میں تشدد کی واردات
دو افراد کا چاپڑ لہراتے ہونے ویڈیو وائرل، پورے گاؤں میں خوف و ہراس
بھیونڈی: بھیونڈی کے واڑہ روڑ پر واقع دو گروپس کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی ۔ اس ضمن میں ملی تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات کو مہاپولی گاؤں میں دو گروپس میں جم کر مار پیٹ ہوئی۔ جس میں کئی زخمی ہوگئے۔ جنھیں علاج کے لئے بھیونڈی کے اندرا گاندھی میموریل ہاسپٹل لیجایا گیا۔ زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واردات کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو وائرل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد چاپڑ لہراتے ہونے مغلظات بک رہے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں