نئی ممبئی میٹرو کا انتظار ختم، وزیراعظم مودی کریں گے افتتاح۔
ممبئی: نئی ممبئی میٹرو کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا انتظار کی گھڑیاں ختم۔ نوراتری پر ناری شکتی سمان تقریب کے دوران میٹرو سروس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ رائے گڑھ کے ضلع کلکٹر یوگیش مہسے کی صدارت میں کھارگھر میں ایک میٹنگ ہوئی۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے کہ افتتاحی تقریب کس تاریخ کو ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، اس لیے نئی ممبئی پولیس، سی آئی ڈی سی او اور رائے گڑھ ضلع انتظامیہ کے افسران کی میٹنگ میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب 14 یا 15 اکتوبر کو کو منعقد کی جاسکتی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ نئی ممبئی میں سڈکو کے ذریعے چار ایلیویٹڈ میٹرو لائنوں کی تجویز دی گئی ہے۔ ان میں بیلا پور سے پینڈھر تک 11 کلومیٹر کا فاصلہ شامل ہے۔ پہلا مرحلہ مسافروں کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ اس روٹ پر کام دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا ہے۔ میٹرو شروع کرنے کے لیے اکتوبر 2021 میں سی ایم آئی ایس سرٹیفکیٹ موصول ہوا تھا، لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر سروس شروع نہیں ہو سکی تھی۔ اس دوران سینٹرل پارک اور بیلا پور اسٹیشن کے درمیان نامکمل کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 21 جون کو ریلوے سیفٹی کمشنر نے مسافر خدمات شروع کرنے کے لیے ضروری سرٹیفکیٹ سڈکو کو سونپا ہے۔ اس کے ساتھ بیلا پور سے پنڈھر تک میٹرو خدمات شروع کی جاسکتی ہیں۔ سڈکو نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اس منصوبے پر 3063 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ تاہم اب تک اس پر 2954 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ ستمبر 2019 میں نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اسے ہری جھنڈی دکھای تھی۔ اس وقت لوکیش چندر سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ سڈکو کے ایم ڈی انل ڈگیکر نے اس روٹ پر اسٹیشنوں کا دورہ اور معائنہ کیا۔
نئی ممبئی میٹرو چلانے کی ذمہ داری مہا میٹرو کو سونپی گئی ہے۔ مقررہ کرایہ کے مطابق 2 کلومیٹر کے لئے 10 روپے، 2 سے 4 کلومیٹر کے لیے 15 روپے ہو گا۔ اس کے بعد کرایہ 5 روپے فی 2 کلومیٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔ 10 کلومیٹر سے آگے کا کرایہ 40 روپے ہوگا۔ بیلا پور اور پنڈھر کے درمیان کرایہ 40 روپے ہے۔
بیلا پور سے پینڈھر (نزد تلوجہ) تک 2 اسٹاپ ہیں جو 11 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔ یہ اسٹیشن بیلا پور، سیکٹر 7 بیلا پور، سائنس پارک، اتسو چوک، سیکٹر 11 کھارگھر، سیکٹر 14 کھارگھر، سینٹرل پارک، پیتھا پاڑہ، سیکٹر 34 کھارگھر، پنچنںد اور پندھر ٹرمینل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں