"آج میدان تعلیم میں قوموں کی ترقی کا فیصلہ ہوتا ہے" : عبدالکریم سالار .
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام اقرا ڈی ایل ایڈ کالج، جلگاؤں میں 5 ستمبر 2023کو یوم اساتذہ کے موقع پر عبدالکریم سالار (صدر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی) کے زیر صدارت تقریب کا آغاز شیخ آصف ڈی ایڈ سال دوم کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نعت کا نذرانہ عقیدت فردوس شاہ نے پیش کیا۔ترانہ اقرا بشری اور ہمنوا نے پیش کیا۔ غرض و غایت پرنسپل سعیدہ وکیل نے پیش کی۔ ڈی ایل ایڈ سال اول اور سال دوم کی طالبات عظمیٰ فاروق خان، شگوفہ شیخ، طوبی ناظم، تمنا شیخ ، صابرین مہندی حسن، مصباح اقبال اور علینہ ذاکر نے بالترتیب اردو انگریزی مراٹھی زبانوں میں تقاریر، گیت اور اساتذہ کے شایان شان اشعار پیش کیے۔ کالج کے چیئرمین شیخ عبدالرشید نے زیر تربیت معلمین کی حوصلہ افزائی کی اور فرمایا کہ ڈی۔ایڈ کامیابی کی سند پانا آپ کا مقصد ضرور ہو لیکن آپ تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ منقطع نہ کریں۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور مسابقتی امتحانات میں بھی شرکت کرتے رہیں۔ خطبہ صدارت میں عبدالکریم سالار نے فرمایا کہ معلم پیشہ نہیں ایک مشن ہے۔ آج ہمارے معاشرے کو
اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ آج میدان تعلیم میں قوموں کی ترقی کا فیصلہ ہوتا ہے۔ رشید شیخ سر نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں سال اول اور سال دوم کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض نزہت شیخ نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ شکریہ پٹھان قاسم سر نے ادا کیا۔ کامیابی کے لئے رفیق سر، قاسم سر ،وسیم سر، اسماء میڈم، معین شیخ اور احمد بھائی نے محنت کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں