ا
ایشیاء کپ 2023 کے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کی تاریخ ساز فتح
سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹیم انڈیا بنی ایشیاء کپ کی نئی چیمپئن،
محمد سراج نے فائنل میں 6 وکٹیں لے کر سری لنکا کے بیٹنگ آرڈر کو تباہ کردیا
ٹیم انڈیا نے 2023 کے ایشیاء کپ کے فائنل میں سری لنکا کو بآسانی سے شکست دے کر چیمپین شپ اپنے نام کر لی ہے ۔ ہندوستان نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیاء کپ کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج نے چار وکٹیں لے کر سری لنکا کے پہلے بلے بازی کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا اور فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم صرف 50 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آسانی سے یہ ہدف 6.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کو صرف 51 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے یہ معمولی ہدف صرف 37 گیندوں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ شوبھمن گل 19 گیندوں میں 27 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے اور ایشان کشن 18 گیندوں پر 23 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس ہوئے۔ گل نے 6 چوکے لگائے جبکہ ایشان نے تین چوکے لگائے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی سری لنکن ٹیم صرف 15.2 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ بھارت کے خلاف کسی بھی مخالف ٹیم کا سب سے کم اسکور تھا ۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں حاصل کیں۔بھارتی فاسٹ بولرز کی جان لیوا بولنگ کے سامنے سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ صرف کوسل مینڈس 17 اور دوشن ہیمانتھا 13 ہی دوہرے ہندسے کو چھو سکے۔ جبکہ پاتھم نسانکا 02، کوسل پریرا 00، سدیرا سماراویکرما 00، چارتھ اسالنکا 00، دھننجے ڈی سلوا 04، داسن شاناکا 00، دونیت ویللاگے 08 اور پرمود مدھوشن 01 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔فائنل میچ میں سری لنکن بلے باز محمد سراج کے سامنے بے بس نظر آئے۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ سری لنکا کی تمام 10 وکٹیں ہندوستان کے تیز گیند بازوں نے حاصل کیں۔ ایشیاء کپ کی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا ہے جب فاسٹ بولرز نے تمام 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6، ہاردک پنڈیا نے 3 اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے خلاف اس فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم نے اپنی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں باقی گیندوں کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت درج کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے یہ میچ 263 گیندوں کے بعد جیت لیا۔ اس سے قبل سال 2001 میں ہندوستانی ٹیم نے سب سے زیادہ گیندیں رہ کر ون ڈے جیتا تھا۔ کینیا کے خلاف بلوم فونٹین گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم نے 231 گیندوں میں میچ جیت لیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں