مالیگاؤں میں قبرستان وکاس گروپ کی مشورتی میٹنگ کامیابی سے ہمکنار!
شہر کی تمام ہی سیاسی جماعتوں کے مزید سنجیدہ افرد شامل!!
مالیگاٶں: شہر کی تمام ہی سیاسی جماعتوں مثلاََ کل ھند مجلس اتحادالمسلمین ، راشٹروادی کانگریس ، جنتادل سیکولر ، کانگریس ، شیوسینا کے اہم اور خاص خاص کارکنان و عہدے داران جو کہ شوشل میڈیا پر نہایت ایکٹیو رہتے ہیں اور شہر کی سیاست کو قریب سے جانتے ہیں ایسے افراد پر مشتمل قبرستان وکاس گروپ کی ایک انتہاٸی اہم میٹنگ سروے نمبر 160/2 الولحسن ندوی پارک لطیفیہ اشرفیہ مسجد کے آگے فِنکسن انگلش میڈیم اسکول میں منعقد ہوٸی ۔
اس میٹنگ میں قبرستان وکاس گروپ کی اب تک کی کارکردگی کا جاٸزہ لیا گیا اور آٸندہ کے اقدامات پر مشورہ کیا گیا اور اتفاق راٸے سے نہایت اہم فیصلے لٸے گٸے جس کے تحت قبرستان وکاس گروپ آگے کی عملی کارواٸیاں کرے گا ۔
واضح رہے کہ قبرستان وکاس گروپ کا مقصد بڑا قبرستان کی 5 فٹ جگہ پر فٹ پاتھ اور کارپوریشن کی 2 جگہ پر انڈر گراٶنڈ گٹر بنواکر بڑا قبرستان کے اطراف ناجاٸز قبضہ جات ختم کرواکر شہریان کی آمدورفت کی راہ میں کشادگی پیدا کرنا ہے ۔ تاکہ تدفین کے لٸے آنے والے مندوبین ، راہ گیروں اور اطراف کے ساکنان کو پیش آنے والی تکالیف سے بچایا جا سکے ۔
۔
اس میٹنگ میں تمام ہی شرکاء کے مشورہ سے طئے کیا گیا کہ قبرستان سے متصل اراضی پر فٹ پاتھ اور زیر زمین (انڈر گراؤنڈ) گٹر کی تعمیر کیلئے ہر سیاسی پارٹی کا نمائندہ اپنے لیڈر کو ہر ممکن تعاون کیلئے راضی کریگا علاوہ ازیں جاری ہفتہ میں کمشنر سے ملاقات کرکے پہلے اس سے ہی بجٹ طلب کی جائے بصورت دیگر سیاسی لیڈران سے تعاون حاصل کیا جائیگا
اس میٹنگ کی خاص بات یہ رہی کہ اس میٹنگ میں شہر کی تمام ہی سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد شریک رہے نیز بہت سے نٸے افراد بھی اس تحریک کا حصہ بننے کے لٸے شامل ہوٸے۔ نٸے شامل ہونے والے افراد بھی سیاسی طور پر مختلف الخیال ہونے کے باوجود خدمت خلق کے جذبے کو مقدم رکھتے کے لٸے گروپ کے ذمہ داران کا ساتھ ایمانداری و دیانت داری اور بالکل بھی غیر جانبداری سے دینے کا عزم کیا ۔
آج کی اس میٹنگ میں خورشید احمد کابل ، شیخ انیس مستری ، فرید حنیف قریشی ، محمد صابر گوہر ، عامر ملک ، اشتیاق قریشی ، ابوشعیب نہالی ، حفیظ الرحمن ، شفیق باکسر ، ابراہیم مختار انقلابی ، شفیق الرحمن پی کے ، ہلال انور ، عابد خان ، عتیق مقادم ، کلیم مقادم ، وصی احمد ، شعیب احمد ، جمال ناصر ، ابواللیث انصاری ، حفیظ بھائی ، اشفاق کلیم ، سلیم مقادم ، تنویر اشرف ، عتیق احمد ، خلیل مشتاق (کے۔ ایم۔ انصاری) ، عارف احمد ، الطاف احمد اور اشتیاق احمد 42 شامل تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں