عیدِ میلادُ النّبیﷺ کے موقع پر مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے پانچ خطاب
آج بروز سنیچر مسجد گلشن نوری کے پاس پہلا خطاب
ہر سال کی طرح امسال بھی اہلسنّت و جماعت کی عالمگیر تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عیدِ میلادُ النّبی کے پر نور موقع پر پانچ روزہ جشنِ آمد مصطفیٰ کے عنوان سے سنی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) اپنے مخصوص و دلنشین انداز میں خطاب فرمائیں گےـ جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں پہلا پروگرام: 23 ستمبر 2023ء بروز سنیچر بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک ،گٹ نمبر 201،ڈبل باٹلی والا کمپاؤنڈ، نزد مسجد اہلسنّت گلشن نوری، دیانہ شیوار، مالیگاؤں۔ دوسرا پروگرام: 24 ستمبر 2023ء بروز اتوار بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک گلاب پارک، پانی کی ٹانکی کے پاس نزد مسجد اہلسنّت فاطمہ الزہرہ، مالیگاؤں۔ تیسرا پروگرام: 25 ستمبر 2023ء بروز پیر بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک منشی سیٹھ پھلکے والے چوک، گیندا میدان، راجہ نگر، مالیگاؤں۔ چوتھا پروگرام: 26 ستمبر 2023ء بروز منگل بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک سروے نمبر 57، نیر چوک، نیا اسلام پورہ مالیگاؤں۔ پانچواں پروگرام: 27 ستمبر 2023ء بروز بدھ بعد نمازِ مغرب سے رات 10 بجے تک للے چوک اسلام پورہ مالیگاؤں۔ عاشقان رسول سے گذارش ہیکہ ان تمام اجتماعات میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر عند اللہ عند الرسول ماجور ہوں۔ الداعی : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں